’ہم نے بھارت میں صوبہ قائم کر لیا‘، داعش کا دعویٰ

داعش نے دعویٰ کیا ہے کہ اس تنظیم نے جموں و کشمیر میں ’ولایت الہند‘ نامی ایک نام نہاد صوبہ بنا لیا ہے، اسلامک اسٹیٹ کی طرف سے بھارت میں اپنی موجودگی کا پہلی مرتبہ دعویٰ کیا گیا ہے۔

کیا آئی ایس نے بھارت میں کوئی صوبہ قائم کر لیا؟
کیا آئی ایس نے بھارت میں کوئی صوبہ قائم کر لیا؟
user

ڈی. ڈبلیو

خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ (داعش) نے پہلی مرتبہ دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بھارت میں ایک ’صوبہ‘ بنا لیا ہے، جس کا نام ولایت الہند رکھا گیا ہے۔ جہادی تنظیم کی طرف سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب کشمیر کے متنازعہ علاقے میں ملی ٹینٹوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک تازہ جھڑپ ہوئی ہے۔

داعش کی نیوز ایجنسی عماق نے جمعے کی شب اس نئے صوبے کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کے جہادیوں نے شوپیاں ضلع کے علاقے امشپورہ میں ہوئی ایک جھڑپ میں بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔ دوسری طرف جموں و کشمیر پولس نے بھی کہا ہے کہ شوپیاں میں جمعے کی شام ہوئی جھڑپ میں ملی ٹینٹ اشفاق احمد صوفی کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جو مبینہ طور پر اس جہادی تنظیم کے ساتھ وابستگی رکھتا تھا۔


سکیورٹی ماہرین پہلے سے ہی خبردار کرتے آئے ہیں کہ عراق اور شام میں دولت اسلامیہ کو شکست کے بعد اس جہادی تنظیم سے وابستہ ملی تینٹ دنیا کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ اسی انتہا پسند تنظیم نے ابھی حال ہی میں سری لنکا میں ہوئے حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ ایسٹر سنڈے کے دن ہونے والے ان خونریز حملوں کے نتیجے میں 253 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

سائٹ اینٹل گروپ کی ڈائریکٹر ریٹا کاٹز نے روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں داعش کے ایک نئے صوبے کے قیام کے دعویٰ کو مکمل طور پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا شائد اس دعوے کو سجنیدگی سے نہ لے لیکن جہادیوں کے لیے ایسے شورش زدہ علاقے کافی اہم ثات ہو سکتے ہیں اور وہ اپنے دائرہ کار میں وسعت پیدا کر سکتے ہیں۔


ایک فوجی ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ صوفی گزشتہ کئی برسوں سے کشمیر میں فعال متعدد ملی ٹینٹ گروہوں سے وابستہ رہا تھا۔ بعد ازاں اس نے اسلامک اسٹیٹ سے وفاداری کا اعلان کر دیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ وہ سیکورٹی فورسز پر کئی گرینیڈ حملوں میں بھی ملوث تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شائد صوفی ایسا واحد ملی ٹینٹ تھا، جو داعش سے وابستہ تھا۔ روئٹرز کے استفسار کے باوجود ہندوستانی وزارت داخلہ کے ترجمان نے عماق کے اس تازہ دعوے پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔