آئی ایس آئی نے بنایا تھا لال قلعہ پر حملہ کا منصوبہ! دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں دعویٰ

دہلی پولیس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو لال قلعہ پر حملہ کا منصوبہ تیار کیا تھا

لال قلعہ تشدد / آئی اے این ایس
لال قلعہ تشدد / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی پولیس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو لال قلعہ پر حملہ کا منصوبہ تیار کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے سال 2023 کی شروعات میں دہلی کے جہانگیر پوری علاقہ سے دو مشتبہ دہشت گردوں نوشاد اور جگجیت سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے کہا ہے کہ نوشاد اور جگجیت کو دہلی کے لال قلعہ کی حفاظت پر مامور جوانوں پر فائرنگ کرنے کا کام دیا گیا تھا۔ اس معاملہ میں دہلی پویس کی خصوصی سیل نے 10 کو دہلی کے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں فرد جرم دائر کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی مبینہ طور پر پنجاب میں بجرنگ دل کے لیڈر اور ہریدوار میں سادھووں کے قلت کا بھی منصوبہ بنایا گیا تھا۔


تحقیقات میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ نوشاد اور جگجیت نے اپنے ہینڈلر کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ایک قتل بھی کیا تھا۔ دونوں نے دہلی سے ایک ہندو لڑکے راجہ کو اغوا کیا اور اسے دہلی کے بھالسوا ڈیئری علاقہ میں لے گئے۔ دونوں نے اس کا گلا کاٹ دیا اور اس کی ویڈیو اپنے ہینڈلر کے پاس بھیج دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔