سیتامڑھی فساد: ’کیا فرقہ پرستی سے پاک حکومت اسی کا نام ہے‘

اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن (مہاراشٹر، ممبئی) کے صدر تنویر عالم نے کہا ’’جب تک فرقہ پرست اور فساد میں ملوث افسران کو سزا نہیں دی جاتی فساد کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا اور فسادیوں کو حوصلہ ملتا رہے گا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی الومنائی ایسوسی ایشن آف مہاراشٹر، ممبئی کے صدر اور سماجی کارکن تنویر عالم نے بہار کے ضلع سیتامڑھی میں 19اور 20 اکتوبر کو درگا وسرجن کے دوران ہونے والے فساد میں بہار انتظامیہ کو کٹہرے میں کھڑے کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہی کیا فرقہ پرستی سے پاک حکومت اسی کا نام ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ اور خاص طور پر وہاں ایس پی کے رول کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ سب کچھ ایس پی کے اشارے پر ہوا ہے اور درگا وسرجن کے روٹ متعین ہونے کے باوجود اسے جان بوجھ کرفساد کرانے کے ارادے سے مسلم اکثریتی علاقے سے گزارا گیا اور درگاہ وسرجن جلوس میں بلوائی شامل تھے جو نہ صرف قابل اعتراض نعرے لگا رہے تھے بلکہ مسلمانوں کو اشتعال پر آمادہ کررہے تھے۔

انہوں نے فساد کے لئے راست طور پر سیتا مڑھی کے ایس پی وکاس برمن پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ وہ فساد کرانے میں ماہر مانے جاتے ہیں اور ان کا ریکارڈ یہی بتا رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ سال جب وہ ضلع نوادہ میں تعینات تھے تو انہوں نے وہاں رام نومی کے موقع پر فسادات کروائے تھے اور مسلمانوں کے گھروں پر حملہ کرنے کی چھوٹ دے رکھی تھی۔ یہاں تک بہار کونسل کے رکن سلمان راغب کے گھر پر حملہ کیا گیا تھا اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تھی اور شیر خوار بچہ سے لیکر 85سال کے بزرگ تک کو بخشا نہیں کیا گیا تھا۔

مسٹر تنویر عالم نے کہاکہ جس طرح ایک بزرگ زینل کو قتل کرکے جلایا گیا اس سے انتظامیہ پر سے عوام کا اعتماد کا اٹھ گیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح بھیڑ نے پولیس کی پشت پناہی پر مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں میں آگ لگائی ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انتظامیہ کس قدر فرقہ پرست ہوگئی ہے۔

سیتامڑھی فساد: ’کیا فرقہ پرستی سے پاک حکومت اسی کا نام ہے‘

انہوں نے کہاکہ بہار کے مسلمانوں نے سوشاشن بابو نتیش کمار کو اس لئے ووٹ دیا تھا کہ وہ سنگھ پریوار اور پولیس کے ہاتھوں مسلمانوں کو مروائیں گے؟ انہوں نے کہاکہ بہار میں اس طرح کے واقعات کم ہوتے تھے لیکن جب گزشتہ چند برسوں میں اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اس سے اندازہ ہورہا ہے کہ نتیش کمار کا انتظامیہ پر کنٹرول نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک فرقہ پرست اور فساد میں ملوث افسران کو سزا نہیں دی جاتی ہے اس وقت تک فساد کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا اور فسادیوں کو حوصلہ ملتا رہے گا۔

انہوں نے امارت شرعیہ اور خاص طور پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری جنرل مولانا ولی رحمانی سے اپیل کی کہ وہ اپنے اثر رسوخ کا استعمال کرکے نتیش کمار کو مجبور کریں کہ وہ فسادات کو نہ ہونے دیں اور فسادی حکام اور افراد کے خلاف سخت کارروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ مسلمان ان کے لئے ہر لمحہ کھڑے رہتے ہیں تو کیا ان کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ مسلمانوں کو بھی مصیبت کی گھڑی میں بچائیں اور انصاف دلائیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 02 Nov 2018, 7:09 PM