آئی ایس ماڈیول: دہشت گردی کے خلاف این آئی اے کی بڑی کارروائی، 19 مقامات پر چھاپہ ماری

گزشتہ ہفتہ این آئی اے نے آئی ایس ماڈیول معاملے میں 44 سے زیادہ مقامات پر تلاشی لی تھی اور 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کے روز ایک شدت پسند گروپ سے متعلق ملک میں 19 سے زیادہ مقامات پر تلاشی مہم چلائی۔ ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ صبح سے ہی 19 سے زیادہ مقامات پر تلاشی چل رہی ہے۔ تلاشی مہم ایک اہم آئی ایس دہشت گرد گروپ سے جڑی ہوئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ این آئی اے نے آئی ایس ماڈیول معاملے میں 44 سے زیادہ مقامات پر تلاشی مہم لائی تھی اور 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تلاشی کے دوران انسداد دہشت گردی جانچ ایجنسی نے بڑی مقدار میں نقدی، اسلحہ، حساس دستاویزات اور مختلف ڈیجیٹل سامان ضبط کیے تھے۔ این آئی اے ایفسران نے جانکاری دی کہ ملزمین غیر ملکی آقاؤں کی ہدایت پر ہندوستان میں کام کر رہے ہیں اور ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں فعال ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔