کیا بی جے پی مراٹھی فلمی اداکاروں کو پروپیگنڈا کے لئے استعمال کررہی ہے! سچن ساونت

ٹوئیٹ پر پونہا نیوڈنوک؟ ہیش ٹیگ کے ساتھ مراٹھی فلم اداکاران ٹوئیٹ کررہے ہیں، جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ بی جے پی نے لوگوں تذبذب پیدا کرنے کے لئے اپنے آئی ٹی سیل کے ذریعے سے کروارہی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: مراٹھی فلمی اداکاروں کے ذریعے پونہا نیوڈنوک؟ (دوبارانتخاب) کا استعمال کرتے ہوئے ایک ہی وقت میں کیا گیا ٹویٹ مشکوک اور سنگین ہے۔ فلمی اداکاران اس ٹویٹ کے پیچھے کا مقصد واضح کریں اور پولیس اس کی تفتیش کرے کہ اس ٹویٹ کے پسِ پردہ بی جے پی کا آئی ٹی سیل ہے یا نہیں؟ یہ مطالبہ آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کیاہے۔

واضح رہے کہ ٹوئیٹ پر پونہا نیوڈنوک؟ ہیش ٹیگ کے ساتھ مراٹھی فلم اداکاران ٹوئیٹ کررہے ہیں، جس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ بی جے پی نے لوگوں تذبذب پیدا کرنے کے لئے اپنے آئی ٹی سیل کے ذریعے سے کروارہی ہے۔ اس تعلق سے بات کرتے ہوئے سچن ساونت نے کہا کہ مراٹھی فلم اورڈراموں کے مشہور اداکاران سونالی کلکرنی، انکوش چودھری، سدھارتھ جادھو اور سائی تامہنکر نے پونہا نیوڈنوک نامی ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے۔


اس ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بی جے پی کے آئی ٹی سیل نے بڑے پیمانے پر ٹویٹ کرکے اسے ٹرینڈ کرنے کی کوشش کی ہے۔ بی جے پی کے ذریعے مراٹھی فلم وتھیٹر اداکاروں کا پروپیگنڈا کے ذریعے استعمال کیا جارہا ہے جو اس سے قبل بھی کئی بار سامنے آچکا ہے۔ کوبرا پوسٹ نامی ویب سائیٹ نے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے ایسے اداکاروں کو اجاگر کیا تھا جو کروڑوں روپیے کے لالچ میں بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لئے ٹویٹ کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔

سچن ساونت نے کہا کہ مرکزی حکومت کی تشہیر و اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران پر کیچر اچھالنے کے بی جے پی کے ایجنڈے میں کئی فلم اداکار، کھلاڑی وسلیبریٹی کامسلسل استعمال کیا جاتا ہے۔ اس لئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کہیں بی جے پی کے ذریعے اس کام کے لئے مراٹھی فلم وتھیٹر کے اداکاروں کا استعمال تو نہیں کیا جارہا ہے؟ اس لئے مذکورہ بالا ہیش ٹیگ کے تحت ٹوئیٹ کرنے والے اداکاران اس کی وضاحت کریں تو پولیس سے ہمارا مطالبہ


بعد ازاں اداکارہ سائی تامہنکر نے اپنے ہیش ٹیب پر وضاحت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ان نہوں نے پوسٹ کسی ایک جماعت کی مخالفت یا کسی دوسری کی تشہیر کے ارادے نہیں لکھی تھی۔ ایسی ہی ایک پوسٹ اداکار سدھارتھ جادھو کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی کی گئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔