’میں پولیس افسر بھی ہوں اور ڈاکٹر بھی‘، اے ایس پی مالدہ ایچ رحمن کی دو محاذ پر ڈیوٹی
رحمن کا کہنا ہے کہ وہ پولیس آفیسر کے ساتھ ایک ڈاکٹر بھی ہیں، کورونا وبا کا مقابلہ کرنے کے لئے میں دونوں ذمہ داریوں کو ادا کر رہا ہوں، پولیس اہلکاروں کے ساتھ عوام کو بھی اس بیماری سے مطلع کر رہا ہوں۔
کولکاتا: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع میں تعینات آئی پی ایس آفیسر اپنے میڈیکل تجربے کو بروائے کار لاکر کورونا وائرس سے لڑنے میں اپنے ساتھی افسران کی مدد کر رہے ہیں۔ حسین مہدی رحمن مالدہ میں ایڈیشنل سپرنڈنٹ آف پولیس (ہیڈ کوارٹر) ہیں۔ یونین پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے سے قبل انہوں نے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کیا تھا۔
رحمن نے بتایا کہ وہ اپنی صبح اپنے پولیس ساتھیوں کی صحت کے مسائل کو حل کرنے سے شروع کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے سینئر اور ضلع ایس پی الوک راجوریا نے انہیں حوصلہ دیا کہ وہ اپنے میڈیکل تجربے سے پولیس افسران و اہلکار کو فائدہ پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پولیس افسران جو فیلڈ میں کام کر رہے ہیں ان کی صحت کی نگرانی اور انہیں مشورہ دینا اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالدہ ضلع میں اب تک 250 پولیس کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 201 صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان میں سے 156 افراد نے ڈیوٹی بھی جوائن کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن پولیس اہلکار کی عمر ہوچکی ہے ہم انہیں فرنٹ لائن پر ڈیوٹی نہیں کراتے ہیں اور جو لوگ متاثر ہوچکے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کے حوصلے کو بلند کریں اور ان اہلکار سے مسلسل بات کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ فرنٹ لائن پر ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکار کو تمام حفاظتی سامان مہیا کیے جائیں اور ہم 24 گھنٹے ان کو مشورہ دینے کے لئے موجود رہتے ہیں۔ رحمن نے اسی سال فروری میں مالدہ میں اے ایس پی (ہیڈ کوارٹر) کے طور پر جوائن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک پولیس آفیسر ہوں اور ایک ڈاکٹر بھی ہوں، کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے میں دونوں ذمہ داریوں کو ادا کررہا ہوں اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ عوام کو بھی اس بیماری سے مطلع کر رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Aug 2020, 8:59 PM