رمیش بدھوڑی بدزبانی معاملے کی جانچ خصوصی استحقاق کمیٹی کے حوالے!

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے رمیش بدھوڑی اور دانش علی معاملے کو جانچ کے لیے خصوصی استحقاق کمیٹی کے پاس بھیج دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس</p></div>

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی پارلیمنٹ میں بی جے پی لیڈر رمیش بدھوڑی کے ذریعہ نازیبا الفاظ کا استعمال کیے جانے کے معاملے میں لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے جانچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی اور بی ایس پی رکن پارلیمنٹ دانش علی معاملہ کو خصوصی استحقاق کمیٹی کے پاس بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ جانکاری 28 ستمبر کو افسران کے ذریعہ دی گئی اور بتایا گیا کہ دونوں اراکین پارلیمنٹ کے خلاف ملی شکایت کے بعد یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

دراصل کئی اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھا گیا تھا اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس کے جواب میں بی جے پی اراکین پارلیمنٹ نشی کانت دوبے، روی کشن اور ہرناتھ سنگھ یادو نے بھی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو خط لکھا اور دانش علی کے رویے کی جانچ کر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ان شکایتوں کو دیکھتے ہوئے رمیش بدھوڑی اور دانش علی کے درمیان ہوئی زبانی جنگ کا معاملہ اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کی خصوصی استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا۔


واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جب پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس چل رہا تھا تو لوک سبھا میں چندریان-3 کی کامیابی کو لے کر بحث ہوئی۔ اس دوران رمیش بدھوڑی نے دانش علی کے خلاف کئی نسلی تبصرے کیے تھے جس پر اپوزیشن پارٹیوں نے سخت اعتراض ظاہر کیا۔ اپوزیشن پارٹیاں ہی نہیں، بی جے پی کے کچھ لیڈرانبھی رمیش بدھوڑی کے بیان سے حیران ہیں۔ بی جے پی نے بدھوڑی کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی بھیجا ہے، لیکن دوسری طرف پارٹی نے انھیں راجستھان انتخاب کے پیش نظر اہم ذمہ داری بھی سونپ دی ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں اسے بی جے پی کی دوہری پالیسی ٹھہرا رہی ہیں اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔