مسافروں کی باقاعدہ پروازیں ابھی 31 اکتوبر تک نہیں

ملک میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 22 مارچ سے نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران 25 مارچ سے تمام گھریلو مسافر پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ واک تھرو انڈیا
علامتی تصویر سوشل میڈیا بشکریہ واک تھرو انڈیا
user

یو این آئی

حکومت نے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کی طرف سے آج جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مسافروں کی باقاعدہ بین الاقوامی پروازیں 31 اکتوبر کی شام 11.59 تک بند رہیں گی۔ اس سے قبل باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر 30 ستمبر تک پابندی عائد کی گئی تھی۔


ڈی جی سی اے نے واضح کیا ہے کہ کارگو پروازیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ ساتھ ہی منتخب راستوں پر خصوصی انتظامات کے ذریعے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بہت سارے ممالک کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کے تحت ’ایئر ببل‘ انتظامات کے تحت پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔ نیز وندے بھارت مشن کے تحت بین الاقوامی پروازیں بھی چلائی جارہی ہیں۔

ملک میں بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 22 مارچ سے نافذ ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران 25 مارچ سے تمام گھریلو مسافر پروازوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی تھی۔ دو ماہ بعد 25 مئی سے باقاعدہ گھریلو مسافر طیاروں کی پروازیں شروع کی گئی تھیں، لیکن بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔