مغربی بنگال بی جے پی میں اختلافات ، دلیپ گھوش اور شوبھندو ادھیکاری آمنے سامنے
شوبھیندو ادھیکاری کا کہنا ہے کہ مکل رائے نے پارٹی تبدیل کرلی ہے اس لئے ان کی رکنیت ختم ہوچکی ہے اور وہ کیسے پی اے سی کے چیرمین بن سکتے ہیں ۔
مغربی بنگال اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کےچیر مین کے عہدہ کو لے کر ترنمول کانگریس اوربی جے پی کے مابین جاری تکرار کے بعد اب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے درمیان بھی اختلافات رائے کھل کر سامنے آرے ہیں ۔
ایک طرف اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری مکل رائے کو چیر مین بنائے جانے کی صورت میں عدالت جانے کی بات کررہے ہیں تو دوسری طرف بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ پی اے سی کے چیرمین کا عہدہ عام طور پر اپوزیشن کو دینے کی روایت ہے اور امید ہے کہ حکمراں ترنمول کانگریس اس روایت کو پورا کرے گی ۔تاہم اس روایت کی پاسداری نہیں کی جاتی ہے تو قانونی طور پر کچھ بھی کرنے کی ضرور ت نہیں ہے ۔
دوسری جانب شوبھندو داھیکاری اس معاملے میں جارحانہ رخ اپنا ئے ہوئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ چوں کہ مکل رائے نے پارٹی تبدیل کرلی ہے اس لئے ان کی رکنیت ختم ہوچکی ہے اور وہ اب کیسے پی اے سی کے چیرمین بن سکتے ہیں ۔
گورکھا جن مکتی مورچہ کے ممبر اسمبلی نے مکل رائے کے نام کی تجویزپیش کی ہےاور اس کی ترنمول کانگریس نے حمایت کی ہے ۔دوسری جانب بی جے پی کے پارلیمانی امور کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ کر مکل رائے کی نامزدگی پر سوال اٹھائے ہیں وہیں ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ کوئی بھی اس کےلئے نامزدگی کرسکتا ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔