دلچسپ! کتابوں کے ساتھ ماسک مفت، اور کورونا سنٹر پر کتاب مفت

راج کمل پبلشر ہر خریدار کو کتابوں کے ساتھ مفت ماسک دینے کی اسکیم چلا رکھی ہے اور اب تک انہوں نے تقریباََ 1500 سے زائد قارئین میں مفت ماسک تقسیم کی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ہندی کے مقبول پبلشر راج کمل نے کورونا وبا پر قابو پانے کے لئے نافذ لاک ڈاؤن میں قارئین کو کتابوں کے ساتھ مفت ماسک فراہم کرنے اور کورونا سنٹر میں مریضوں کو مفت کتابیں تقسیم کرنے کی انوکھی اسیکم تیار کی ہے۔ راج کمل پبلیشر کے منیجر اشوک مہیشوری نے یواین آئی کو بتایا کہ انہوں نے دارالحکومت کے تین کووڈ مراکز میں تقریبا ڈیڑھ سو کتابیں مریضوں کو مفت تقسیم کی ہیں، جن میں گاندھی اور پریم چند سے لے کر فروغ انسانی وسائل کے وزیررمیش پوکھریال نشنک اور گلزار کی کی کتابیں شامل ہیں اور مریض انہیں پڑھ کر بہت سکون محسوس کر رہے ہیں اور ان کا تناؤ بھی دور ہو رہا ہے۔

مہیشوری نے بتایا کہ دارالحکومت میں مزید دو کووڈ مراکز میں مفت کتابیں بھیجنے کی اسکیم پر جلد ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 6 مئی سے انہوں نے ہر خریدار کو کتابوں کے ساتھ مفت ماسک دینے کی اسکیم بھی لاگو کی ہے اور اب تک انہوں نے تقریباََ 1500 سے زائد قارئین میں مفت ماسک تقسیم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شروع میں 2000 سوتی ماسک خود بنائے تھے اور اب ان کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے 2000 مزید ماسک کا آرڈر دیا ہے۔ قارئین کو کتابوں کے ساتھ مفت ماسک ملنے پر خوشی ہے کیونکہ لاک ڈاؤن میں بہت سارے لوگ باہر نکل کر ماسک خریدنے کی حالت میں نہیں ہیں ۔ اس لئے جب انہیں کتابوں کے ساتھ مفت ماسک ملتے ہیں تو انہیں راحت مل جاتی ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ کتابوں کے ساتھ فری ماسک تقسیم کرنے کی اسکیم کم سے کم اس سال دسمبر تک چلے گی اور اگر ممکن ہوا تو اگلے سال بھی جاری رہے گی۔ مہیشوری نے پبلشنگ کے شعبے مییں لاک ڈواؤں کے دوران بڑھتے ہوئے بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Jun 2020, 5:11 PM