انشورنس ورکرز کی طرف سے غیر معینہ ہڑتال کا اعلان
اپنے مطالبات کولے کر انشورنس سیکٹر سے جڑے تمام ورکرز نےغیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پبلک سیکٹر جنرل انشورنس کمپنیوں کی 18 ٹریڈ یونینوں اور یونینوں کے مشترکہ فورم نے کہا ہے کہ حکومت ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دے رہی ہے اور انشورنس سیکٹر کے 50,000 سے زیادہ ملازمین غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جانے کے لئے مجبور ہیں۔
یونائیٹڈ فرنٹ آف انشورنس ایمپلائز ناردرن ریجن کے کنوینر ترلوک سنگھ نے بتایا کہ جمعرات کو اس سلسلے میں ملازمین کے نمائندوں کی ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں مزید حکمت عملی پر غور کیا گیا اور اگر حکومت نے مطالبہ تسلیم نہیں کیا تو پھر احتجاج کیا جائے گا۔ 11 جولائی سے انشورنس سیکٹر کے 50 ہزار مزید ورکرز غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر جائیں گے۔
ملازمین کے رہنما نے کہا کہ 30 جون کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 11 جولائی کو تمام یونینز کے کارکنان دوبارہ اجلاس کریں گے جس میں صورتحال کا جائزہ لے کر مزید حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انشورنس سیکٹر کی کمپنیوں میں تقریباً 58000 ملازمین اور افسران ہیں۔ ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں 6 جولائی کو چیف منیجنگ ڈائرکٹر کے دفاتر کے سامنے احتجاج کریں گے جس میں نیو انڈیا انشورنس، یونائیٹڈ انڈیا انشورنس، نیشنل انشورنس، اورینٹل انشورنس کمپنی سمیت تمام انشورنس کمپنیوں کے ملازمین شرکت کریں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔