آئی این ایس كھنڈیری آبدوز بیڑے میں شامل، ہندوستانی بحریہ کی طاقت میں اضافہ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں ہفتہ کو آبدوز كھنڈیري بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گئی ہے۔اس آبدوز کے بیڑے میں شامل ہونے سے بحریہ کو بڑی طاقت ملی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ممبئی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں ہفتہ کو آبدوز كھنڈیري بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گئی ہے۔اس آبدوز کے بیڑے میں شامل ہونے سے بحریہ کو بڑی طاقت ملی ہے۔ آئی این ایس كھنڈیری آبدوز کو بحریہ کے حوالے کرنے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے کہا ’’پاکستان کو سمجھنا چاہئے کہ آج ہماری حکومت کے مضبوط عزائم سے آئی این ایس کھنڈیری کے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد بحریہ کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔ اب ہندوستان پاکستان کو پہلے سے بڑا جھٹکا دینے کے قابل ہے‘‘۔

آئی این ایس كھنڈیری ہندوستان کی دوسری اسكارپين-کلاس کی آبدوز ہے جسے پی -17 شیوالک زمرہ کے جنگی بیڑے کے ساتھ بحریہ میں شامل کیا گیا۔آئی این ایس كھنڈیري کے بحریہ میں شامل ہونے سے بحریہ کی صلاحیت میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔ آئی این ایس كھنڈیري میں 40 سے 45 دنوں تک سفر کرنے کی صلاحیت ہے۔ كھنڈیري کو بحریہ میں شامل کرنے کے بعد راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اب 26/11 جیسی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ كھنڈیری کا نام ’سوارڈ ٹوتھ فش‘ کے نام پر مبنی ہے، جو سمندر کے نچلے حصے کے قریب پہنچ کر شکار کرنے میں اہل ایک خطرناک مچھلی ہے۔


آئی این ایس كھنڈیری آبدوز بیڑے میں شامل، ہندوستانی بحریہ کی طاقت میں اضافہ

ممبئی کے ساحل سمندر کی حفاظت کے لئے بحریہ کی دوسری سب سے زیادہ جدید آبدوز میں سمندر پر رہ کر تقریباً 300 کلو میٹر دور واقع دشمن کے جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت ہے۔ سمندر کی گہرائیوں میں دو سال کے تجربہ کے بعد كھنڈیری کو بحریہ کے حوالہ کیا گیا ہے۔

آئی این ایس كھنڈیری آبدوز بیڑے میں شامل، ہندوستانی بحریہ کی طاقت میں اضافہ

كھنڈیری کو ہندوستانی سمندری حدود کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر صلاحیت حاصل ہے ۔ یہ آبدوز پانی سے کسی بھی جنگی جہاز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اسی کے ساتھ ملک میں تیار یہ آبدوز ایک گھنٹے میں 35 کلومیٹر کا فاصلہ آسانی سے طے کر سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔