وائناڈ میں راحت و بچاؤ کام دیکھ کر جذباتی ہوا معصوم، فوج میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا خط

بہادر بچے کے خط پر فوج نے شکریہ کہتے ہوئے کہا " ہم اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب آپ وردی پہنیں گے اور ملک کی حفاظت کریں گے"

<div class="paragraphs"><p>وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کا منظر / آئی اے این&nbsp;ایس</p></div>

وائناڈ میں لینڈ سلائڈنگ کے بعد کا منظر / آئی اے اینایس

user

قومی آوازبیورو

کیرل کے وائناڈ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں 30 جولائی کو لینڈ سلائڈ کے بعد ہوئی تباہی کا منظر اب بھی ہماری آنکھوں کے سامنے ہے۔ اس قدرتی آفت میں اب تک 200 سے زائد لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔ تباہی کے درمیان سخت مشکلات کے باوجود ہندوستانی فوج اور این ڈی آر ایف-ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں  نے پوری تندہی کے ساتھ راحت و بچاؤ کام اپنے ذمے سنبھال رکھا ہے۔ اس سلسلے میں درجہ 3 کے ایک معصوم بچے کا جذباتی خط سامنے آیا ہے جس میں اس نے فوج کی تمام کوششوں کو دیکھتے ہوئے خواہش ظاہر کی ہے کہ بڑا ہوکر وہ فوج میں شامل ہونا چاہتا ہے۔

وائناڈ کے اے ایم ایل پی اسکول کے درجہ 3 میں پڑھنے والا ریان فوج کی مدد اور ان کے کاموں سے کافی متاثر ہوا ہے۔  بچے نے ملیالم زبان میں لکھا ہے کہ "پیاری ہندوستانی فوج، میرے پیارے وائناڈ میں لینڈ سلائڈ ہوا جس کی وجہ سے یہاں تباہی مچ گئی۔ ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچاتے ہوئے آپ کو دیکھ کر مجھے فخر اور خوشی ہوئی۔ میں نے ابھی ابھی ایک ویڈیو دیکھا، جس میں آپ اپنی بھوک مٹانے کے لیے بسکٹ کھا رہے ہیں اور پُل بنا رہے ہیں۔ اسے دیکھ کر میں بہت متاثر ہوا ہوں اور میں بھی ایک دن ہندوستانی فوج میں شامل ہوکر اپنے ملک کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں۔"


بہادر بچے کے اس جذباتی خط پر فوج نے شکریہ ادا کیا ہے۔ ہندوستانی فوج کے جنوبی  کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ "پیارے ریان، آپ کے دل سے نکلے الفاظ نے ہمیں گہرائی سے چھوا ہے۔ بحران کے وقت میں ہمارا ہدف امید کی کِرن بننا ہے اور آپ کا خط اس مشن کی تصدیق کرتا ہے۔ آپ جیسے ہیرو ہمیں اپنا بہترین دینے کے لیے ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جب آپ وردی پہنیں گے اور ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ ساتھ مل کر ہم اپنے ملک کا سر فخر سے اونچا کریں گے۔ بہادر بچے، آپ کی ہمت اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔