عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے کہا کہ کورونا بحران کے درمیان عوام کو امید تھی کہ حکومت انھیں راحت دے گی، لیکن حکومت ان کے لیے ’آہت یوجنا‘ لے کر آئی ہے۔
ہندوستان کی عوام پر مہنگائی کی مار جاری ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہنگائی کو لے کر مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب کاٹ رہی ہے۔
پرینکا گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کورونا بحران کے درمیان عوام کو امید تھی کہ حکومت انھیں راحت دے گی، لیکن حکومت ان کے لیے ’آہت یوجنا‘ (تکلیف منصوبہ) لے کر آئی ہے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا ہے کہ ’’2021 میں 52 مرتبہ پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں۔ سرسوں کا تیل، ریفائنڈ، ارہر، مونگ دال اور چینی کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔‘‘
غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں گزشتہ ایک سال میں ڈیزل کی قیمتوں میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب اس اضافہ کا اثر مزید کئی چیزوں پر پڑ رہا ہے۔ ضروری اشیاء کو ٹرانسپورٹ کرنے والے ٹرکوں کا کرایہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ ٹرکوں کی مدد سے ٹرانسپورٹیشن ہونے والے سرسوں کے تیل سے لے کر دالیں اور چینی بھی مہنگی ہوئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔