پنجاب کے ترن تارن میں دراندازی کی کوشش ناکام، بی ایس ایف نے ایک درانداز کو کیا ہلاک

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک بار پھر ملک دشمن عناصر کی ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے آج پنجاب کے ضلع ترن تارن میں ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کر دیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

یو این آئی

جالندھر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے ایک بار پھر ملک دشمن عناصر کی ہندوستانی حدود میں داخل ہونے کی ناپاک کوشش کو ناکام بناتے ہوئے آج پنجاب کے ضلع ترن تارن میں ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کر دیا۔

بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے تعلقات عامہ کے افسر نے جمعہ کو بتایا کہ صبح کے وقت، بارڈر سیکورٹی فورس کے الرٹ جوانوں نے ضلع ترن تارن کے سرحدی گاؤں تھیکلاں کے قریب واقع علاقے میں سرحدی باڑ کے سامنے ایک پاکستانی درانداز کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں نے درانداز کو خبردار کیا لیکن وہ نہیں رکا اور آگے بڑھتا رہا۔ آنے والے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے، بی ایس ایف کے جوانوں نے اپنے دفاع میں اس پر گولی چلائی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔