یوپی کے لئے حسین خواب نہ دیکھیں اویسی:اندریش کمار
حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی یوپی میں طاقت ور بننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پہلے وہ حیدرآباد میں تو مضبوط ہوجائیں۔
آر ایس ایس پرچارک و مسلم راشٹریہ منچ کے چئیر مین ڈاکٹر اندریش کمار نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کو یوپی کے لئے حسین خواب نہ دیکھنے کی نصیحت دیتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے باہر بے زمین اویسی کی یوپی میں زمین تلاشنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
امرت مہوتسو کے تحت اٹاوہ کلب میں صوفی سنت ملنگ سماج کے سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے کہا کہ حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی یوپی میں طاقت ور بننے کی کوشش کررہے ہیں لیکن پہلے وہ حیدرآباد میں تو مضبوط ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ یوپی کے باشندوں کورنجور کرنے کی کوشش کیوں کررہے ہیں۔وہ ہرجگہ انتخابی میدان میں اترتے ہیں اور ضمانت ضبط ہوتی ہے۔
واضح رہے کئی لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اندریش کمار کا اویسی پر تبصرہ کا مقصد اویسی کو بی جے پی کا سب سے بڑا دشمن بنا کر پیش کرناہے تاکہ مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوں۔ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اب اویسی ان کے بیان کا جواب دیں گے اور آنے والے دنوں میں ایسے بیان اور جواب خوب سننے میں آیئں گے۔
سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتےہوئےکہاکہ کچھ لوگ ملک کی تقسیم کے ذمہ داری محمد علی جناح کی تعریف کرکے مسلمانوں کے ووٹ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ جس نے ملک کو تقسیم کیا، اس کے نام پر کیا ملک کے مسلمان اس کے معاون بنیں گے۔لوگوں کو نقلی جعلی اورع لال ٹوپی سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔(یو این آئی کے انپٹ کے ساتھ)
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔