اندرا گاندھی کی قیادت نے ہندوستان کا سر ہمیشہ بلند کیا: سبھاش چوپڑہ
اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر منگل کے روز دہلی پردیش کانگریس دفتر میں سبھاش چوپڑہ سمیت کانگریس لیڈروں نے گلہائے عقیدت پیش کئے
نئی دہلی (پریس ریلیز): سابق وزیر اعظم آنجہابی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ اندرا گاندھی ہندوستانی سیاست کی ایک سچی رہنما تھیں۔ جنہوں نے اپنی تعمیری سوچ سے ہندوستان کو ترقی یافتہ ممالک بنانے کی طرف گامزن کیا۔ وہیں ملک سے غریبی کو ختم کرنے کے لئے 20 نکاتی پروگرام لاگو کیا۔
سبھاش چوپڑہ نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی دنیا کی چند لیڈروں میں سے ایک تھیں جنہیں ہمیشہ یادکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی جدید ہندوستان کی تعمیری فکر کی حامل لیڈر تھیں۔ انہوں نے ہندوستان کو ایٹمی طاقت بنانے اور سویت یونین کے تعاون سے سائنسی سرگرمیوں میں خاصی دلچسپی دکھائی۔ جس کی بدولت ہندوستان کا سر ہمیشہ اونچا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی غریبوں سے بے حد پیار کرتی تھیں اور خواتین کی ترقی کو لے کر دن رات سوچتی تھیں۔ ان کی قیادت پا کر کانگریس ہمیشہ فخر محسوس کرتی رہے گی۔
قبل ازیں، اندرا گاندھی کے یوم پیدائش پر منگل کے روز دہلی پردیش کانگریس دفتر میں سبھاش چوپڑہ سمیت کانگریس لیڈروں نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمنٹ رمیش کمار، مہابل مشرا، جتیندر کوچر، ست بیر سنگھ، ضلع صدر عثمان قریشی، ہری کشن جندل، راجیش چوہان، گرچرن سنگھ راجو، رویندر کسانہ، اے آر جوشی، سابق رکن اسمبلی آسف محمد خان، کنور کرن، ابل بھردواج، ابھیشیک دت، بلاک کانگریس عہدیداران اور کانگریس سیوا دل سے سنیل کمار موجوع رہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 19 Nov 2019, 9:11 PM