انڈیگو ایئرلائنس کی ہوائی خدمات بحال، لیکن ویب سائٹ ٹھیک ہونے میں مزید وقت درکار

انڈیگو نے ایک بیان جاری کر بتایا ہے کہ فی الحال پورے نیٹورک میں غیر مستحکم طور پر سسٹم کے دھیما ہونے کا مسئلہ پیدا ہو گیا ہے، اس سے ویب سائٹ اور بکنگ سسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

انڈیگو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

انڈیگو ایئرلائنس کا آن لائن پیسنجر سروس سسٹم ہفتہ کے روز ڈاؤن ہو گیا جس کی وجہ سے ویب سائٹ اور بکنگ پر منفی اثر پڑا۔ حالانکہ کچھ گھنٹوں بعد انڈیگو ایئرلائنس نے جانکاری دی کہ ایئرپورٹ پر سروسز بہتر انداز میں شروع ہو گئی ہیں۔ یعنی جو طویل قطاریں چیک اِن کے وقت نظر آ رہی تھیں، وہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ انڈیگو نے تازہ حالات پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہم اس وقت اپنے نیٹورک میں عارضی سسٹم سلو ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، جس کا اثر ہماری ویب سائٹ اور بکنگ سسٹم پر پڑ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے گاہکوں کو ویٹنگ ٹائم میں اضافہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘ بعد ازاں ایک دیگر پوسٹ میں انڈیگو نے لکھا کہ ’’ہماری ایئرپورٹ سروسز بہتر انداز میں شروع ہو گئی ہیں۔ حالانکہ پوری طرح سے معمول والی حالت تک پہنچنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بوقت دوپہر خبر آئی تھی کہ انڈیگو ایئرلائنس کو ایک بار پھر تکنیکی خامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرلائنس کا سسٹم تکنیکی خامی کی وجہ سے بہت سست انداز میں کام کرنے لگا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ مسئلہ ایئرلائنس کے پورے نیٹورک میں ہے جس کی وجہ سے اس ہوابازی کمپنی کی پرواز سے متعلق خدمات متاثر ہوئی۔ تکنیکی خامی کی وجہ سے پیدا اس مسئلہ نے مسافروں کو بھی مشکل میں ڈال دیا۔ انھیں ٹکٹ بکنگ سمیت کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک میڈیا رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مسافروں کو ایئرپورٹس پر چیک اِن کرنے اور سامان کی جانچ کرنے میں بھی دقتیں پیش آئیں۔ اس وجہ سے مسافروں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔


درپیش مسئلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈیگو نے ایک بیان بھی جاری کیا تھا۔ اس بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’ہم فی الحال اپنے پورے نیٹورک میں غیر مستحکم طور پر سسٹم کے سست ہونے کے مسئلہ سے نبرد آزما ہیں۔ اس سے ہماری ویب سائٹ اور بکنگ سسٹم بھی متاثر ہوا ہے۔‘‘ اس بیان میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ’’اس تکنیکی خامی کے سبب مسافروں کو تھوڑا زیادہ انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ چیک اِن دھیما ہو رہا ہے اور ایئرپورٹس پر طویل قطاریں ہیں۔‘‘

انڈیگو نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اس مسئلہ کو جلد دور کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ جاری بیان میں مطلع کیا گیا تھا کہ ’’ہماری ایئرپورٹ ٹیمیں پوری محنت سے کام کر رہی ہیں اور یہ یقینی بنانے کی کوشش میں لگی ہیں کہ مسافروں کو پریشانی نہ ہو۔ ہماری کوشش ہے کہ جلد حالات معمول پر آ جائے۔‘‘ مسافروں کو ہو رہی دقتوں کے لیے کمپنی نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔