ہندوستان کے منصوبہ بند شہر ہی ملک کی تقدیر کا تعین کریں گے: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان میں شہری ترقی کے دو بڑے پہلو ہیں- 'نئے شہروں کی ترقی اور پرانے شہروں میں پرانے نظام کو جدید بنانا'۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو آزادی کے امرت کال میں ترقی یافتہ ملک بنانے کے ہدف کی سمت میں شہری منصوبہ بندی اور شہری ترقی کے تعاون کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ 'منصوبہ بند شہر ہی ہندوستان کی تقدیرکا تعین کریں گے۔ شہری منصوبہ بندی میں پی ایم مودی نے بچوں کے کھیلنے کودنے اور شہری لوگوں کی خود کی ترقی کے موقع پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج ہندوستان میں شہری ترقی کے دو بڑے پہلو ہیں- 'نئے شہروں کی ترقی اور پرانے شہروں میں پرانے نظام کو جدید بنانا'۔ وہ پوسٹ بجٹ ویبینار سیریز کی آج کی کڑی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کا انعقاد شہری امور کی وزارت کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔ مودی نے کہا، 'امرت کال میں صرف منصوبہ بند شہر ہی ہندوستان کی تقدیر کا تعین کریں گے۔'
اس بار کے بجٹ میں شہری منصوبہ بندی کے معیارات کو فروغ دینے کے لیے 15000 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا ہے۔ اس سے اس علاقے کو رفتار ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ 'مناسب شہری منصوبہ بندی اور گورننس بہت اہم ہے'۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ بند منصوبوں پر عمل درآمد میں کمی یا ناکامی ہمارے ترقیاتی سفر میں ایک بڑا مسئلہ بن سکتی ہے۔
وزیراعظم نے اس شعبے میں کارپوریٹ دنیا اور اسٹارٹ اپس کے لیے کام کرنے کے 'بے پناہ مواقع' کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، کہ ‘‘اب 21ویں صدی میں، جس طرح سے ہندوستان تیز رفتاری سے ترقی کر رہا ہے، آنے والے وقت میں بہت سے نئے شہر ہندوستان کی لازمیت ہونے والے۔
پی ایم مودی نے کہا کہ آزادی کے بعد 75 برسوں میں ہم نے 75 نئے شہر تیار کیے ہوتے تو آج ہندوستان کی تصویر مختلف ہوتی، لیکن بدقسمتی سے اس عرصے میں صرف چند ہی ایسے شہر تیار ہوئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت کا ہر بجٹ اب اس پر توجہ دے رہا ہے، اس بجٹ میں شہری کاری کی بہتری کی طرف اہم قدم اٹھائے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔