ہندوستان کو انتہائی مطلوب خالصتانی گرپتونت سنگھ پنوں امریکہ میں سڑک حادثہ کے دوران ہلاک!

خالصتانی گروپتونت سنگھ پنوں نے سکھوں کو خالصتان مہم سے جوڑنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کیا۔ اس نے ہندوستان میں تشدد بھڑکانے کا بھی کام کیا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہی: خالصتان کے متعدد حامیوں کی یکے بعد دیگرے ہلاکتوں کے درمیان امریکہ میں ایک اور اہم خالصتانی کی سڑک حادثہ میں موت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ نیوز پورٹل ’اے بی پو نیوز‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں ہندوستان کا انتہائی مطلوب خالصتانی اور سکھ فار جسٹس کے بانی گروپتونت سنگھ پنوں سڑک حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گروپتونت سنگھ پنوں کی موت خالصتان تحریک کے لیے ایک شدید دھچکا ثابت ہو سکتی ہے۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق پنوں کا حادثہ یو ایس ہائی وے 101 پر پیش آیا۔ تاہم اس حوالے سے نہ تو خالصتانیوں اور نہ ہی امریکی حکومت نے کوئی تصدیق کی ہے۔


یاد رہے کہ گزشتہ 60 دنوں کے اندر متعدد خالصتانی لیڈر ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں ہردیپ سنگھ ننجر، اوتار سنگھ کھنڈا اور پرمجیت سنگھ پنجوار شامل ہیں۔ ان کی موت کے بعد گروپتونت سنگھ پنوں 3 ہفتوں تک روپوش رہا۔ گروپتون سنگھ پنوں خالصتانی یوٹیوب چینل کا معروف چہرہ تھا۔ حال ہی میں خالصتان کے حامیوں کے قتل کے بعد اس نے ایک ویڈیو جاری کی تھی اور اس کے لیے کینیڈا اور امریکہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے اہلکاروں کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

یہ اس کی آخری دھمکی آمیز ویڈیو تھی۔ گروپتونت پنوں ایک عرصے سے امریکہ میں بیٹھ کر پنجاب ریفرنڈم 2020 کے نام پر خالصتانی تحریک چلا رہا تھا۔ یہاں وہ سکھوں کو بھڑکانے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ایسے بہت سے لوگ پکڑے گئے جنہوں نے پنوں کے کہنے پر سرکاری اور عوامی مقامات پر خالصتانی نعرے لکھ کر ماحول خراب کرنے کا کام کیا۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق اہم خالصتانی رہنماؤں کی اچانک موت اور ان کے خاتمے کے نتیجے میں برطانیہ اور کینیڈا میں سرگرم خالصتانی تنظیموں کے حجم اور اثر و رسوخ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔