عالمی کپ کی افتتاحی تقریب: ملالہ یوسف کے بیان سے ہندوستانی ناراض
کرکٹ عالمی کپ آج سے شروع ہو رہا ہے اور اس سے ایک دن پہلے افتتاحی تقریب کے ایک مقابلہ میں ہندوستان کے آخری مقام حاصل کرنے پر نوبل انعام یافتہ ملالا یوسف زئی نے ہندوستان پر طنز کیا۔
آئی سی سی عاملی کپ 2019 کی افتتاحی تقریب میں دنیا کے معروف کرکٹر اور شخصیات لندن پہنچ گئی ہیں۔ اس موقع پر ایک 60 سیکنڈ کا گلی کرکٹ مقابلہ ہوا جس میں تمام دس شرکاء ممالک نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ہندوستان کی کار کردگی اچھی نہیں رہی اور اس موقع کا پاکستان کی جانب سے اس مقابلہ میں حصہ لینے گئیں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان پر طنز کر دیا۔
اس گلی کرکٹ مقابلہ میں ہندوستان کی نمائندگی سابق کرکٹر انل کمبلے اور فلم اداکار فرحان اختر کر رہے تھے اور انہوں نے صرف 19 رن اسکور کئے جو سب سے کم تھے اور وہ آ خری نمبر پر آئے جب کہ پاکستان کی جوڑی نے اس مقابلہ میں ہندوستان سے دو گنا یعنی 38 رن اسکور کئے اور وہ ساتوے نمبر پر رہے۔اس مقابہ میں پاکستان کی جانب سے پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر علی اور ملال یوسف زئی نے شرکت کی۔
اس مقابلہ میں میزبان ٹیم انگلینڈ اول نمبر پر رہی۔ انگلینڈ کی جانب سے کیون پیٹرسن اور کرس ہیوجس نے 74 رن بنائے جبکہ دوسرے نمر پر رہنے والی آسٹریلائی ٹیم نے 69 رن بنائے۔ مقابلہ کے بعد اینکر شبانی ڈانڈیکر نے جب ملالہ سے ان کی ٹیم کی کارکردگی کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا ’’پاکستان ٹھیک تھا، زیادہ برا نہیں تھا اور ہم ساتویں نمبر پر تھے۔ لیکن پھر بھی ہم ہندوستان کی طرح آخری نمبر پر تو نہیں ہیں ‘‘۔
ملالہ کے اس بیان کو ٹوئٹر پر اچھے انداز میں نہیں لیا گیا اورلوگوں نے کہا کہ ان کا جملہ ہندوستان کی جانب نفرت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ملالہ نے اپنے بیان میں جوڑتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کھیل دنیا کو جوڑنے کا کام کرتا ہے۔ یوسف زئی جو خواتین کرکٹ کی وکالت کرتی ہیں انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ کھیل کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا ’’ہم دیکھ رہے ہیں کہ اب زیادہ خواتین کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان میں زبردست خواتین کرکٹ کھلاڑی ہیں جس میں ثنا میر بہت زبردست کھلاڑی ہیں۔ یہ وہ کھلاڑی ہیں جن کو دیکھ کر بچیاں کھیلوں میں اپنا مقام بنا رہی ہیں ‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 30 May 2019, 12:10 PM