یوتھ کانگریس نے کیا جے پی نڈا کے گھر کا گھیراؤ

یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ بی جے پی والے چاہے جتنی بھی ٹول کٹ کا سہارا لیں، لیکن یوتھ کانگریس جمہوریت کو ‘میوٹ تنتر‘ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

یو این آئی

یوتھ کانگریس نے ہفتہ یعنی کل بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کے گھر کا گھیراؤ کیا اور کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف لگائے جا رہے جھوٹے بیانات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے گھیراؤ کررہے تنظیم کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھیراؤ مسٹر نڈا کو سچائی کا آئینہ دکھانے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے چاہے جتنی بھی ٹول کٹ کا سہارا لیں، لیکن یوتھ کانگریس جمہوریت کو ‘میوٹ تنتر‘ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔


راہل  گاندھی پر غیر ملکی سرزمین پر ملک کی توہین کرنے کےالزام کا کرارا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے عالمی سطح پر ملک کی بدنامی کی ہے تو وہ وزیر اعظم نریندر مودی ہیں، اس لئے وزیر اعظم  مودی اور بی جے پی کو ملک کے لوگوں سے معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت پارلیمنٹ سے لے کر سڑک تک ہر چیز کو ’میوٹ‘ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راہل  گاندھی بار بار اڈانی معاملے میں جے پی سی کی تشکیل کے مطالبے کی بات کر رہے ہیں، اس لیے مودی حکومت اور اس کے وزراء جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن چاہے جتنا بھی جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جائے، کانگریس کی آواز بلند ہو گی۔ دبایا نہیں جائے گا اور مسٹر مودی کو اڈانی کیس میں جواب دینا پڑے گا۔


اس سے قبل یوتھ کانگریس نے ملک بھر میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے ترجمان مقرر کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔