دشمن کی خیر نہیں! ہندوستانی بحریہ نے خلیج بنگال میں برہموس میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

ہندوستانی بحریہ نے بدھ کے روز خلیج بنگال میں برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا، برہموس ہندوستان کی سب سے خطرناک میزائل ہے جس کی رینج میں اب چین اور پاکستان کا پورا علاقہ آ چکا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>خلیج بنگال میں برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/indiannavy">@indiannavy</a></p></div>

خلیج بنگال میں برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ، تصویر@indiannavy

user

قومی آواز بیورو

چین کے ساتھ سرحد تنازعہ کے درمیان ہندوستانی بحریہ نے ایک بار پھر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ نے بدھ کے روز خلیج بنگال میں برہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ یعنی یہ میزائل صرف زمین اور ہوا میں ہی نہیں بلکہ سمندر میں بھی دشمنوں کی نیند حرام کر سکتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برہموس ہندوستان کی سب سے خطرناک میزائل ہے۔ یہ میزائل 200 کلوگرام وزن کے نیوکلیائی بم کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کی رینج میں چین اور پاکستان کا پورا علاقہ آ چکا ہے۔ فخر کی بات یہ ہے کہ برہموس کی زمین سے زمین پر مار کرنے والے ورژن کے ہدف کی صلاحیت اب 450 کلومیٹر تک ہو گئی ہے۔


واضح رہے کہ برہموس دنیا کی سب سے تیز سپرسونک کروز میزائل ہے۔ اسے ہندوستان اور روس نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس کا نام برہمپتر اور موسکوا ندیوں کے نام کو ملا کر ’برہموس‘ رکھا گیا ہے۔ یہ میزائل ہندوستانی بحریہ کے کئی ڈسٹرائیرس پر تعینات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیلگری، شیوالک اور تلوار کلاس کے فرگریٹ میں بھی برہموس میزائل لگی ہوئی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کی بات کی جائے تو سکھوئی-30 ایم کے آئی طیاروں کی مدد سے برہموس کو لانچ کیا جا سکتا ہے۔ برہموس-2 پر فی الحال کام چل رہا ہے۔ شروع میں برہموس کو زمین سے ہوا میں مار کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔ آرمی کے تین ریجمنٹس میں برہموس شامل ہے۔ اس میزائل کو لداخ میں ایل اے سی پر بھی تعینات کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔