ہندوستانی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کی ممبئی کے ساحل پر ہنگامی لینڈنگ، عملے کو بچایا گیا

ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق فوری تلاش اور بچاؤ مہم کے بعد ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے تمام تین ارکان کو بحرایہ کی گشتی کشتی شیلپ کے ذریعے بچایا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے ایک ہیلی کاپٹر نے بدھ کے روز ممبئی کے ساحل پر ایمرجنسی لینڈنگ کی، تاہم اس میں سوار عملے کے تین ارکان کو محفوظ باہر نکال لیا گیا۔ بحریہ کے مطابق، یہ جدید ہلکا ہیلی کاپٹر (اے ایل ایچ) صبح کے وقت معمول کی پرواز پر تھا اور ممبئی کے ساحل کے قریب اتر گیا۔

عملے کے ارکان کو بچانے کے لیے فوری ریسکیو اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں عملے کے تینوں ارکان کو بحری گشتی کشتیوں کے ذریعے بحفاظت بچا لیا گیا۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق فوری تلاش اور بچاؤ مہم کے بعد ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے تمام تین ارکان کو بحرایہ کی گشتی کشتی شیلپ کے ذریعے بچایا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔