ڈرون کے تعلق سےکانگریس کا وزیراعظم پر حملہ

کانگریس نے نریندر مودی پر طنزیہ حملہ کرتے ہوئے پوچھا کہ ان کے ڈرون ملک کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بگڑتی ہوئی معیشت کی تباہی کو کیوں نہیں دیکھ رہے ہیں۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ڈرون سے کیدارناتھ میں تعمیراتی کاموں پر نظر رکھنے سے متعلق بیان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کاش وزیراعظم مودی کے ڈرون سرحد پر چینی تجاوزات، ملک میں لگی نفرت کی آگ ، مہنگائی، گجرات کی بندرگاہ پر منشیات کی آنے والی کھیپ پر نظر رکھتے تو ملک میں خوشحالی کی نئی فضا پیدا ہوتی۔

کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر نریندر مودی پر طنزیہ حملہ کیا اور پوچھا کہ ان کے ڈرون ملک کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بگڑتی ہوئی معیشت کی تباہی کو کیوں نہیں دیکھ رہے ہیں۔


پارٹی نے کہا کہ مہنگائی، معاشی تباہی اور رکتی کمائی مودی جی، آپ کا ڈرون کو نظر نہیں آئی۔ ملک جواب چاہتا ہے اور اس معاشی تباہی کا جواب دینا ہی ہوگا۔

پارٹی نے سرحد پر چینی تجاوزات پر ڈرون کے بہانے مسٹر مودی پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا لوگ مودی جی سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ اروناچل پردیش کے دو غیر قانونی چینی گاؤں میں ڈرون کب بھیجیں گے‘‘۔ پارٹی نے کل بھی شرح سے متعلق بیان آنے کے بعد چین کی سرحد پر ڈرون سے نگرانی نہ کرنے پر مسٹر مودی پر حملہ کیا تھا۔


کانگریس نے مسٹر مودی سے ایران اور افغانستان سے گجرات کی بندرگاہوں پر منشیات کی مسلسل کھیپ کے بارے میں بھی سوال پوچھتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’کاش مودی جی گجرات کی بندرگاہوں پر منشیات کی سینکڑوں کھیپ آتے دیکھ سکتے، تو ہمارے ملک کے نوجوان منشیات کی لت سے بچ سکتے۔ ملک جواب چاہتا ہے، مودی جی، آپ کے ڈرون ملک میں بڑی مقدار میں منشیات آتے کیوں نہیں دیکھ سکتے؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔