انڈین ملٹری اکیڈمی کے امتحان میں بلیو ٹوتھ کے ذریعہ نقل، 3 امیدوار گرفتار، مقدمہ درج

اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں منعقدہ گروپ سی کے امتحان میں تین امیدواروں کو الیکٹرانک ڈیوائس (بلیو ٹوتھ) کے ذریعہ نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تینوں ہریانہ کے رہنے والے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہرادون: اتراکھنڈ کے دہرادون میں انڈین ملٹری اکیڈمی (آئی ایم اے) میں منعقدہ گروپ سی کے امتحان میں تین امیدواروں کو الیکٹرانک ڈیوائس (بلیو ٹوتھ) کے ذریعہ نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ تینوں ہریانہ کے رہنے والے ہیں۔

پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کے روز آئی ایم اے میں گروپ سی کے امتحان کے دوران فوج کے روم سپروائزر نے 3 افراد کو بلیو ٹوتھ سے نقل کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ تینوں افراد کو تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں تھانہ کینٹ میں اتر پردیش پبلک ایگزامینیشن ایکٹ 1998 سمیت دیگر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


ترجمان کے مطابق ان نقلچیوں کی شناخت سکھبیر، روہت اور سرون کمار کے طور پر کی گئی ہے اور یہ تینوں جند، ہریانہ کے باشندے ہیں۔ فوجی پولیس آئی ایم اے کے حولدار شیو کمار سنگھ کی تحریر پر تینوں ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تینوں کے پاس سے بلیو ٹوتھ، موبائیل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز انڈین ملٹری اکیڈمی بورڈ دہرادور کی جانب سے گروپ سی اور گروپ ڈی کا امتحان منعقد کیا گیا تھا۔ امتحان میں 11500 امیدواروں کو بیٹھنا تھا لیکن صرف 3500 امیدواروں نے ہی امتحان دیا۔ تحریری امتحان ہیلی پیڈ گراؤنڈ سہسردھارا روڈ اور پولو گراؤنڈ میں کرائی گئی۔


رپورٹ کے مطابق ہیلی پیڈ گراؤنڈ پر امتحان شروع ہونے کے بعد جانچ کی گئی تو کسی امیدوار کے پاس سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔ دوسری طرف پولو گراؤنڈ میں امیدواروں کی تلاشی لی گئی تو ہریانہ کے رہائشی تین امیدواروں کے کو بلیوٹوتھ کے ذریعے نقل کرتے پکڑا گیا۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔