ہندوستانی دولہے کو ملے گی پاکستانی دلہن، جویریہ واہگہ بارڈر کے راستے شادی کرنے آئی

حکومت ہند نے کراچی کے رہائشی عظمت اسماعیل خان کی 21 سالہ بیٹی جویریہ خانم کو ہندوستان کا 45 دن کا ویزا دیا ہے۔ وہ آج کو واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستان میں داخل ہوں گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں فرقہ واریت بڑھ رہی ہے اور ایک فرقہ وارانہ گروہ کو پاکستان سے بہت نفرت ہے ایسے میں ایک ایسی شادی ہو رہی ہے جس میں دولہا ہندوستان سے اور دلہن پاکستان سے ہے۔ ہندوستان  میں جلد ہی ایک جوڑے کی شادی ہونے جا رہی ہے، جہاں دلہن کا تعلق پاکستان سے ہے اور دولہا کا تعلق ہندوستان سے ہے۔ ان دونوں کی شادی پہلے ہی ہونی تھی۔ لیکن دلہن کو ہندوستان کا ویزا نہیں مل سکا۔ جس کی وجہ سے دونوں خاندان شدید تناؤ کا شکار تھے۔ تاہم اب ہندوستانی  حکومت نے پاکستانی دلہن کو ویزا دے دیا ہے۔ آج یعنی منگل کو دلہن جویریہ واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستان آئے گی۔

یہاں جویریہ کا دولہا اور سسر اس کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے رہائشی عظمت اسماعیل خان کی 21 سالہ بیٹی جویریہ خانم کو ہندوستان کا 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ جویریہ کی شادی کولکتہ کے رہائشی سمیر خان کے ساتھ طے ہوئی تھی۔ شادی کی تاریخ بھی طے تھی۔ لیکن جب جویریہ نے ہندوستان آنے کے لیے ویزا کے لیے اپلائی کیا تو وہ کینسل ہوگیا۔ جس کی وجہ سے گھر والے کافی مایوس ہو گئے۔


لیکن اس نے دوبارہ ویزا کے لیے اپلائی کیا۔ جویریہ کا ویزا دوسری بار بھی کینسل ہوا۔ جس کے بعد سمیر کے اہل خانہ نے سماجی کارکن اور صحافی مقبول احمد وصی قادیان سے رابطہ کیا۔ انہیں معلوم ہوا کہ مقبول نے کئی پاکستانی دلہنوں کو ویزے کے حصول میں مدد کی تھی۔ سمیر اور اس کے والد یوسف زئی نے مقبول کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔ جس کے بعد مقبول کی کوششیں رنگ لائیں اور حکومت ہند نے جویریہ کو ویزا دے دیا۔ یہ ویزا 45 دنوں کے لیے کارآمد ہے۔

سمیر نے بتایا کہ جویریہ 5 دسمبر کو ہندوستان آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میری منگیتر بھارت آ رہی ہے۔ ہم جلد شادی کر لیں گے۔ 45 دن کے بعد ہم ویزا میں توسیع کے لیے درخواست دیں گے۔‘ جب جویریہ کا ویزا کینسل ہوا تو ہمارے دونوں گھر والے بہت پریشان ہوئے۔ لیکن اب جویریہ کو ویزا مل گیا ہے تو ہم بہت خوش ہیں۔ (نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے انپت کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔