کورونا کی دوا ریمیڈیسور کے ایکسپورٹ پر لگی پابندی

وزارت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی تب تک نافذ رہے گی جب تک کہ ملک میں کورونا کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوجاتی۔

فائل تصویر آئی اےاین ایس
فائل تصویر آئی اےاین ایس
user

یو این آئی

مرکزی حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا ریمڈیسیور کی برآمد پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے۔

کامرس و صنعت کی وزارت نے اتوار کے روز اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ یہ پابندی تب تک نافذ رہے گی جب تک کہ ملک میں کورونا کی صورتحال ٹھیک نہیں ہوجاتی، ساتھ ہی مرکزی حکومت نے مریضوں اور اسپتالوں تک ریمیڈیسور دوا پہنچانے کے لئے ضروری قدم اٹھانے کے لئے بھی ہدایت جاری کی ہے۔


حکومت نے ملک میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ریمیڈیسویر کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک میں ریمیڈیسور کی دستیابی بڑھانے میں مدد ملے گی۔

مرکزی حکومت نے ریمڈیسویر کے تمام گھریلو مینوفیکچروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر دوا کے اسٹاک / تقسیم کاروں کی تفصیلات بتائیں۔ ڈرگ انسپکٹر اور دیگر افسران کو اسٹاک چیک کرنے اور ہولڈنگ، بلیک مارکٹنگ کو روکنے کی ہدایت دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔