جے شنکر نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ کیمرون سے ملاقات کی
کیمرون کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ جیمز کلیورلی کو تعینات کیا تھا۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کو لندن میں برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔ ڈیوڈ کیمرون 2010-16 تک برطانوی وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام چکے ہیں اور بریگزٹ ریفرنڈم میں شکست کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
مسٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس میٹنگ کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھاکہ "آج سہ پہر برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ان کے دفتر میں پہلے دن مل کر خوشی ہوئی۔ ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو اس کی مکمل صلاحیتوں تک پہنچانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال، یوکرین کے تنازعہ اور انڈو پیسیفک پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں"۔
مسٹر کیمرون کی تقرری اس وقت ہوئی ہے جب برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے سویلا بریورمین کو ہوم سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کر کے ان کی جگہ جیمز کلیورلی کو تعینات کیا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔