ہندوستانی اَفواج کو ’مودی کی سینا‘ کہنا توہین آمیز: ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’ہندوستانی افواج ملک کی افواج ہے اور وہ کسی بھی پارٹی اور اس کے لیڈر کے مفادات کے لیے کام نہیں کرتی ہے۔‘‘

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی
user

یو این آئی

کولکاتا: اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ہندوستانی افواج کو ”مودی کی سینا“ کہے جانے پر سخت تنقید کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہے کہ یوگی اور بی جے پی مسلسل ہندوستانی افواج کی توہین کررہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے لیڈران مسلسل ہمارے بہادرافواج کی توہین کررہی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہندوستانی افواج ملک کی افواج ہے اور وہ کسی بھی پارٹی اور اس کے لیڈر کے مفادات کیلئے کام نہیں کرتی ہے۔خیال رہے کہ بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی کے بعد بھی ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ ہمیں ہندوستانی افواج پر بھروسہ مگر ہندوستانی افواج پر سیاست ناقبل قبول ہے اور یہ افواج کی توہین بھی ہے۔

اترپردیش کے غازی آباد میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا تھا کہ ”کانگریس کے لوگ آتنگ واد کو بریانی کھلاتی ہے اور مودی جی کی سینا آتنک واد کو گولی اور گولا دیتی ہے“۔ یوگی کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سے ملک کی اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے تنقید شروع کردی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ”ہندوستانی افواج پر ہمیں فخر ہے، اس کا تعلق ملک سے ہیں اور ملک کا یہ عظیم سرمایہ ہے۔ہندوستانی افواج کا تعلق بی جے پی یا پھر کسی بھی فرد سے نہیں ہے۔ملک کے عوام اس طرح کے متنازع بیان دینے والوں کو رد کردے گی۔ کانگریس نے بھی یوگی آدتیہ ناتھ کے اس بیان پر سخت تنقید کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Apr 2019, 11:09 PM