ہیلی کاپٹر 'دھرو' ایک بار پھر حادثہ کا شکار، بحیرہ عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ذریعہ گجرات میں چلائی جا رہی سیلاب راحت و بچاؤ مہم کے دوران پیش آئے واقعہ میں لاپتہ ہوئے پائلٹوں کی تلاش کی جا رہی ہے
ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر 'دھرو' کی بحیرہ عرب میں ایمرجنسی لیڈنگ کرائی گئی ہے جس میں اس پر سوار کوسٹ گارڈ کے 2 پائلٹ سمیت 3 افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ ابھی تک کی جانکاری کے مطابق ایک کرو ممبر کو بچالیا گیا ہے لیکن باقی 3 افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر گجرات میں آئے سیلاب سے جڑے راحت اور بچاؤ کام میں استعمال ہو رہا تھا۔ معاملے کی اطلاع دینے والے افسران کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے پیر کی رات میں پوربندر کے قریب سمندر میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔
ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد ٹوہی مہم چلائی گئی جس میں ایک ڈائیور کو بچا لیا گیا جبکہ ایک ڈائیور اور دو پائلٹ اب بھی لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ ہیلی کاپٹر ایک جہاز تک پہنچنے والا تھا تبھی یہ حادثہ ہوا۔ کوسٹ گارڈ مین سرچ مہم میں 4 جہازوں کو اتار دیا ہے۔ حالانکہ اب تک ایمرجنسی لینڈنگ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس لئے ابتدائی جانچ کے بعد ہی اس سلسلے میں کوسٹ گارڈ کی طرف سے کوئی بیان جاری کیا جاسکتا ہے۔ واضح ہو کہ گجرات میں آئے سنگین سیلاب اور طوفان کے دوران ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر نے 67 لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔
یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ہندوستان ایروناٹکس لمیٹد کی جانب سے ان ہیلی کاپٹرس کے اَپگریڈیشن کا عمل چل رہا ہے۔ گزشتہ سال کئی دھرو ہیلی کاپٹروں کے حادثے کا شکار ہونے کے بعد انہیں اَپگریڈ کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق دھرو ہیلی کاپٹروں کے ڈیزائن کی وجہ سے بھی مسائل سامنے آ رہے ہیں، اس لئے کئی ہیلی کاپٹروں کو اتار لیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی کئی حادثوں نے تحفظ کو لے کر سنگین سوال کھڑے کردیے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔