انڈین ایئر فورس: پہلی بار آسمان میں نظر آئے گا خاص نظارہ، ہندوستان سمیت 10 ممالک کی فضائیہ دکھائے گی طاقت

اب تک آپ نے زمین پر دو ممالک کی افواج کے درمیان تربیت کے بارے میں سنا ہوگا، لیکن پہلی بار کئی ممالک کی فضائیہ ایسی جنگی تربیت میں شامل ہونے جا رہی ہے جو آسمان میں دکھائی دے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی فضائیہ پہلی بار ایک ایسی ہوائی تربیت انجام دینے جا رہی ہے جس میں ہندوستان سمیت 10 ممالک کی فضائیہ ایک ساتھ آسمان میں اپنی طاقت دکھائے گی۔ جنگی طیاروں کے ساتھ فوج کے جانباز اپنے ملک کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کریں گے جسے دیکھنا انتہائی دلکش ہوگا۔ راجستھان کے سولور میں 6 اگست سے ہندوستانی فضائیہ ترنگ شکتی 24 ایئر ٹریننگ یعنی ہوائی تربیت کا انعقاد کرے گی۔ دو مراحل میں ہونے والی اس تربیت میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس سمیت کئی ممالک کی فضائیہ حصہ لے گی۔

اب تک آپ نے زمین پر دو ممالک کی افواج کے درمیان تربیت کے بارے میں سنا ہوگا۔ اس میں دونوں ممالک کی افواج مل کر جنگی تربیت انجام دیتی ہیں۔ اس کے ذریعہ دو ممالک آپس میں اپنی سیکورٹی اور فوجی تکنیکوں کو شیئر کرتے ہیں۔ لیکن پہلی بار اپنے ملک میں ایسی جنگی تربیت ہونے جا رہی ہے جو آسمان میں دیکھنے کو ملے گی۔ ہندوستانی فضائیہ کی ’ترنگ شکتی ہوائی تربیت‘ کو لے کر تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ فضائیہ کے ڈپٹی چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ نے بتایا کہ ہم نے روس سمیت 51 ممالک کو مدعو کیا تھا، لیکن کئی ممالک اپنی داخلی جنگ کے سبب اس میں شریک نہیں ہو رہے ہیں۔


گروپ کیپٹن آشیش ڈوگرا کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ ہوائی ٹریننگ دو مراحل میں ہوگی۔ پہلا مرحلہ 6 اگست سے 14 اگست تک سولور میں ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ 29 اگست سے 14 ستمبر تک جودھپور میں ہوگا۔ اس میں 10 ممالک کی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے کے ساتھ حصہ لینے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ اس میں آسٹریلیا ایف-18، بنگلہ دیش سی-130، فرانس رافیل، جرمنی، اسپین اور برطانیہ کے ٹائفون جنگی طیارے، گریس ایف-16 اور امریکہ اے-10، ایف-16، ایف آر اے کے ساتھ حصہ لے گا۔ جہاں تک ہندوستانی فضائیہ کی بات ہے، یہ رافیل، سکھوئی، مراج، جگوار، تیجس، مگ-29، پرچنڈ اور رودرا جنگی ہیلی کاپٹر، اے ایل ایچ دھرو، سی-130، آئی ایل-78 اور اے ڈبلیو اے سی ایس کے ساتھ اپنی ہوائی طاقت دکھائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ ٹریننگ میں فرانس، جرمنی اور اسپین کے فضائیہ چیف بھی شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔