ہندوستان دنیا کی صحت کے لیے کام کر رہا ہے: مرکزی وزیر صحت منڈاویہ
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں غیر متعدی بیماریوں اور دماغی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کرتویہ پتھ پر واکتھون کی قیادت کی
نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو قومی دارالحکومت میں غیر متعدی بیماریوں اور دماغی صحت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کرتویہ پتھ پر واکتھون کی قیادت کی۔
عالمی یوم صحت کے موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے یہاں واکاتھون پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پراوین پوار بھی موجود تھیں۔ اس تقریب کا اہتمام ’ہیلتھ فار آل‘ کے مرکزی موضوع کے تحت کیا گیا تھا۔ واکاتھون کا مقصد صحت مند عادات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ نہ صرف غیر متعدی امراض (این سی ڈیز) سے بچا جا سکے بلکہ دماغی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں۔
واک کاتھون وجے چوک، کرتویہ پتھ سے شروع ہوئی اور انڈیا گیٹ سے ہوتی ہوا نرمان بھون پہنچی۔ بہتر صحت کے لیے واک میں 350 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔ انہوں نے طرز زندگی سے متعلق صحت کے مسائل، ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے ایک صحت مند اور فعال زندگی گزارنے کا عزم کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے منڈاویہ نے کہا کہ یہ واسودھیو کٹمبکم کے ہندوستان کا ویژن ہے جہاں ہم سب کی ترقی کے بارے میں سوچتے ہیں۔ یہ فلسفہ کووڈ بحران کے دوران دیکھا گیا، جب ہندوستان نے ضرورت مند ممالک کو بغیر کسی تجارتی فائدے کے ویکسین اور ادویات فراہم کیں۔ ہندوستان سب کی مدد کرنے میں سب سے آگے رہا ہے اور اسی جذبے سے ہندوستان اپنے شہریوں اور دنیا کی صحت کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند شہری ہی ایک صحت مند معاشرہ اور اس کے نتیجے میں ایک ترقی یافتہ قوم کی تعمیر کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔