ہندوستان ’ہائی اسپیڈ نیٹورک‘ میں بنے گا بڑی طاقت، ’بھارت 6 جی الائنس‘ ہندوستان میں لانچ

6 جی الائنس کے تحت الگ الگ سیکٹر کے آرگنائزیشنز حکومت کے ساتھ مل کر 6 جی ویژن ڈاکیومنٹ کی تعبیر کرنے کی سمت میں کام کریں گے۔ فی الحال ہندوستان میں 5 جی کا کام تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اشونی ویشنو، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان میں ابھی کئی لوگوں نے 5 جی انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرنا شروع بھی نہیں کی ہے، اور اب ملک میں 6 جی انٹرنیٹ لانچ کرنے کی سمت میں ’6 جی الائنس’ کی شروعات ہو چکی ہے۔ آج ایک تقریب کے دوران مرکزی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اشونی ویشنو نے ’بھارت 6 جی الائنس‘ کو لانچ کیا۔ اس دوران آئی ٹی کے وزیر مملکت دیوو سنگھ چوہان بھی موجود رہے۔

6 جی ڈیولپمنٹ کے ساتھ ہندوستان ہائی اسپیڈ نیٹورک کی دنیا میں ایک بڑی طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ 6 جی الائنس کے تحت الگ الگ سیکٹر کے آرگنائزیشنز حکومت کے ساتھ مل کر 6 جی ویژن ڈاکیومنٹ کی تعبیر کرنے کی سمت میں کام کریں گے۔ فی الحال ہندوستان میں 5 جی کا کام تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔ آج ہم ان ممالک میں شامل ہیں جہاں سب سے تیزی کے ساتھ 5 جی کی کوریج دی جا رہی ہے۔


واضح رہے کہ رواں سال وزیر اعظم مودی نے ’6 جی ویژن ڈاکیومنٹ‘ پیش کیا تھا۔ 6 جی ویژن کے تحت ہندوستان کو 6 جی کنکٹیویٹی کا گلوبل لیڈر بنانا ہے۔ اس کے ذریعہ نہ صرف ہندوستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی کفایتی اور تیز 6 جی انٹرنیٹ دستیاب کرانا شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’بھارت 6 جی الائنس‘ (بی 6 جی اے) دراصل ڈامیسٹک انڈسٹری، اکیڈمک انسٹی ٹیوشن، نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوشنز اور حکومت سے امداد یافتہ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشنز کا اتحاد ہے۔ بھارت 6 جی الائنس 6 جی ویژن ڈاکیومنٹ اور آگے کے ڈیولپمنٹ کے مطابق اپنے کام کرنے کا خاکہ تیار کرے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔