فوربز میگزین کی ’30 انڈر 30 ایشیا فہرست‘ جاری، 86 نوجوان شخصیات کے ساتھ ہندوستان سر فہرست
فوربز کے مطابق اس فہرست میں ایشیاء پیسیفک کے پورے خطے میں 21 ممالک اور علاقوں کے 30 سال سے کم عمر کے 300 غیر معمولی افراد کو شامل کیا گیا ہے۔
امریکی بزنس میگزین فوربز کی رواں برس کی ’30 انڈر 30 ایشیا‘ کی فہرست میں ہندوستان 86 نوجوان شخصیات کے ساتھ سب سے آگے ہے، جب کہ چین اور جاپان 32، سنگاپور 27، آسٹریلیا 26، اور انڈونیشیا کے 18 نوجوانوں شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کے 7 باصلاحیت نوجوان بھی شامل ہیں۔ پاکستان میں کسی بھی شعبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور یہ بات معروف امریکی کاروباری جریدے فوربز کی سالانہ 30 انڈر 30 کی ایشیا کی فہرست نے بھی ثابت کردی ہے جس میں مجموعی طور نامزد 300 افراد میں 7 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ فوربز کی جانب سے جاری کردہ جریدے کے مطابق اس فہرست میں ایشیاء پیسیفک کے پورے خطے میں 21 ممالک اور علاقوں کے 30سال سے کم عمر 300 غیر معمولی افراد کو نمایاں کیا گیا ہے جو ایشیاء پیسیفک کے علاقے میں صنعتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں نیم فوجی دستوں کے حملے میں 8 شہریوں کی موت
اس فہرست میں سات پاکستانی کاروباری شخصیات بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں جس میں سرخیل بوانے (ابی)، عدیل عابد (لنکسٹار)، اعزاز نیئر (لنکسٹار)، علی رضا (لنکسٹار)، علینہ ندیم (ایجو فائی)، کاسرا زونیئر (ٹرکر) اور بشریٰ سلطان (آرٹسٹ) شامل ہیں۔ واضح رہے کہ فوربز نے اس لسٹ کے لیے چار ہزار سے زائد امیدواروں کا انتخاب کیا اور پھر اُن میں سے 300 امیدواروں کو فنڈنگ، ریونیو، سوشل امپیکٹ، اسکیل وغیرہ جیسے کی ورڈز کے ذریعے لسٹ میں شامل کیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔