ہندوستان سری لنکا کو جمہوری طریقے سے پوری مدد کرے گا

ہندوستان سری لنکا اور اس کے عوام کو درپیش بہت سے چیلنجوں سے واقف ہے اور ہندوستان بحران پر قابو پانے کے لیے سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری لنکا کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ وہ جمہوری اور آئینی طریقوں سے معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے سری لنکا کے عوام کی کوششوں کی مکمل حمایت کرے گا۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہاکہ "سری لنکا ہندوستان کا قریبی پڑوسی ہے اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان بہت گہرے تہذیبی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ ہم سری لنکا اور اس کے عوام کو درپیش بہت سے چیلنجوں سے واقف ہیں اور ہم بحران پر قابو پانے کے لیے سری لنکا کے لوگوں کی کوششوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘


مسٹر باگچی نے کہا کہ سری لنکا کو ہماری’ نیبر ہڈ فرسٹ پالیسی‘ میں مرکزی مقام حاصل ہے، ہندوستان نے سری لنکا کی مخدوش اقتصادی صورتحال کے پیش نظر اس سال 3.8 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد دی ہے۔ "ہم سری لنکا کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستان سری لنکا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کی خواہشات کو جمہوری ذرائع، اقدار، قائم شدہ اداروں اور آئینی فریم ورک کے دائرہ کار میں پورا کرنے کی کوششوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔