ہندوستان نے دلائی لامہ سے متعلق چین کے اعتراضات کو مسترد کیا
روحانی پیشوا دلائی لامہ کے بارے میں حکومت ہند کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ وہ ایک قابل احترام مذہبی رہنما ہیں اور ہندوستان کے لوگ ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔
ہندوستان نےتبت کے جلاوطن مذہبی رہنما دلائی لامہ سے امریکی کانگریس نمائندوں کی ملاقات کی اجازت دیئے جانے پر چین کے اعتراضات کو آج مسترد کردیا لیکن امریکی نمائندوں کے بیانات سے خود کو الگ رکھا۔
ایک باقاعدہ بریفنگ میں امریکی ایوان نمائندگان کے قانون سازوں کے ایک گروپ کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا، "امریکی کانگریس کے سات رکنی وفد نے 16-20 جون 2024 کو ہندوستان کا دورہ کیا۔ دو طرفہ وفد کی قیادت ایوان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین نمائندے مائیکل میکول نے کی۔ انہوں نے 18-19 جون کو دھرم شالہ کا دورہ کیا۔
دلائی لامہ کے بارے میں ہندوستان کی پالیسی کو دہراتے ہوئے، رندھیر جیسوال نے کہا، " روحانی پیشوا دلائی لامہ کے بارے میں حکومت ہند کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ وہ ایک قابل احترام مذہبی رہنما ہیں اور ہندوستان کے لوگ ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی وفد نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور سی آئی ایم سے بات چیت کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔