کورونا متاثر ممالک میں ہندوستان چوتھے مقام پر، آج پھر ٹوٹا ریکارڈ

ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا انفیکشن کے نہ صرف ریکارڈ 10956 نئے معاملے سامنے آئے بلکہ ریکارڈ 396 لوگوں کی موت بھی واقع ہوئی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 10956 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس سے متاثر کی کل تعداد 2.98 لاکھ ہوگئی ہے اور ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس دوران کورونا انفیکشن سے سب سے زیادہ 396 لوگوں کی موت ہوئی ہیں، جس سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ہندوستان متاثرین کے معاملے می برطانیہ کو پیچھے چھوڑکر دنیا میں چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں 2.98 لاکھ لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ میں 2.92 لاکھ لوگ اس کی زد میں ہیں لیکن برطانیہ میں اموات کی تعداد ہندوستان کے مقابلے تقریباً 5 گنا زیادہ ہے۔ ہندوستان میں اب تک جہاں اس وبا سے 8498 لوگوں کی موت ہوئی ہے وہیں برطانیہ میں کووڈ۔ 19 سے 41364 لوگوں کو موت ہوچکی ہیں۔

صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10956 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 297535 ہوگئی ہے۔ اس دوران 396 لوگوں کی موت سے اموات کی تعداد 8498 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 141842 سرگرم معاملے ہیں، جبکہ 147195 لوگ اس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے مقام پر ہے، جہاں اس وبا سے اب تک 2023385 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور 113818 لوگوں کی اموات ہوچکی ہین۔ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں اس کے بعد برازیل (8.03 لاکھ) اور روس (5.02 لاکھ) ہے۔ چوتھے مقام پر ہندوستان (2.98 لاکھ) ، پانچویں مقام پر اسپین (2.43 لاکھ) اور چھٹے مقام پر اٹلی (2.36 لاکھ) ہے۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئےجانے والے امریکہ میں کورونا وبا کی وجہ سےاب تک 20،23،385 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1،13،818 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 8،02،828 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 40،919 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں بھی کووڈ 19 کا وبا قہر بڑھتا جارہا ہے اور یہاں اب تک 5،01،800 افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کے سبب 6522 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اس وبا سے صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ اب تک 2،92،860 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 41،364 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں شدید قہر بر پا کیا ہے۔ یہاں اب تک اس وبا سے 34،167 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 2،36،142 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،42،707 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


چین میں اب تک 84،216 افراد متاثر ہو ئےہیں اور 4638 ہلاک ہوچکے ہیں ۔ یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہے۔ فرانس میں اب تک 1،92،493 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 29،349 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں 1،86،691 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8772 افراد ہلا ک ہو چکے ہیں۔ اب تک ترکی میں 1،74،023 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 4763 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے سب سےزائد متاثر خلیجی ملک ایران میں 1،80،156 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8584 افراد اس وبا کی وجہ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

میکسیکو میں 15944 ، بیلجیم میں 9636 ، کینیڈا میں 8071 ، نیدرلینڈز میں 6063 ، پیرو میں 6088 ، سویڈن میں 4814 ، ایکواڈور میں 3720 ، سوئٹزرلینڈ میں 1937 ، آئرلینڈ میں 1703 اور پرتگال میں 1504 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا سے 1،25،933 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2463 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔