ہندوستان نے یوکرین - روس اور اسرائیل - حماس کے درمیان جنگ میں اہم کردار ادا کیا: ایس جے شنکر

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ شروع میں ہندوستان کی سفارتی کوششوں پر کچھ شک تھا لیکن اب مغربی ممالک کو سمجھ آ گئی ہے اور ہندوستان کو گلوبل ساؤتھ سے بھی تعاون مل رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہندوستان نے روس-یوکرین اور اسرائیل-حماس کے درمیان جنگوں کے پرامن حل کے لیے سفارت کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آسٹریلیا کے شہر برسبین میں ہندوستانی برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو دونوں تنازعات میں مخالف فریقوں کے ساتھ بات چیت کرسکتا ہے ۔

ہندوستانی  وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے وسیع اثرات کے باعث دونوں ہی تشویش کا باعث بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں جنگوں میں مختلف طریقوں سے کچھ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے 125 عالمی ممالک کے خدشات کا بھی ذکر کیا، جو اس جنگ کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی یوکرین کے صدر اور روس کے صدر سے ملاقات کر چکے ہیں۔


وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ شروع میں ہندوستان کی سفارتی کوششوں پر کچھ شک تھا لیکن اب مغربی ممالک کو سمجھ آ گئی ہے  اور  ہندوستان کو گلوبل ساؤتھ سے بھی مضبوط حمایت مل رہی ہے۔ امید ہے کہ مختلف مکالموں کے ذریعہ  ہندوستان کچھ مشترکہ بنیاد بنا سکتا ہے تاکہ سفارت کاری کا آغاز ہو سکے۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان براہ راست رابطے کا فقدان ایک اہم مسئلہ ہے اور بہت سے ممالک اس خلیج کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہندوستان  اس بات چیت کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ ایس جے شنکر نے مزید کہا کہ ’ دونوں تنازعات کے عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جیسے افراط زر، توانائی اور غذائی تحفظ میں عدم استحکام، اور سپلائی چینز میں رکاوٹ۔ ہم ایک گلوبلائزڈ دنیا میں رہتے ہیں، جہاں کسی بھی عدم استحکام کا ہر جگہ اثر ہوتا ہے۔‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔