کورونا انفیکشن معاملے میں ہندوستان اب دنیا میں 10ویں مقام پر، لگاتار بڑھ رہا قہر

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6535 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،45،380 تک پہنچ گئی۔ فی الحال ملک میں کل 80،722 ایکٹیو کیسز ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کی سنگینی میں اضافہ ہوتاجارہاہے۔ اور اب یہ دنیا بھر میں انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز والے ممالک میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے کیسز میں اگرچہ جزوی کمی آئی ہے جبکہ اسی مدت 2770 لوگ ٹھیک ہوئے بھی ہیں جس سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار سے زائد ہو گئی۔

اس درمیان مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہو گئی۔مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6535 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،45،380 تک پہنچ گئی۔ فی الحال ملک میں کل 80،722 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6977 اور اتوار اور ہفتہ کو بالترتیب 6767 اور 6654 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔


ملک میں كووڈ -19 انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 146 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 4،167 ہو گئی۔ اسی مدت میں اس بیماری سے 2770 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60،491 ہو گئی ہے۔ ملک میں کوروناوائرس نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے جہاں متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مہاراشٹرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2436 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52،667 ہو گئی ہے جبکہ 1695 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 15،786 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں تامل ناڈو دوسرے نمبر پر ہے.اس ریاست میں اب تک 17،082 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 118 اموات ہوئی ہے جبکہ 8731 لوگوں کے علاج کے بعد مختلف اسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔ کورونا وائرس انفیکشن کے کیسز میں تیسرے نمبر پر گجرات ہے جہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 14،460 اور اس کے انفیکشن سے 888 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ 6636 افراد اس بیماری سے شفایاب ہوئے ہیں۔


قومی دارالحکومت دہلی کی بھی پوزیشن اس جان لیوا وائرس کی وجہ سے کافی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس انفیکشن کے 635 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 افراد کی موت کی اطلاعات ہے۔ یہاں اب تک 14،043 افراد متاثر ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 276 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6771 مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ راجستھان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔ یہاں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد7300 اور 167 افراد کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 3951 لوگ مکمل طور ٹھیک ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد چھ ہزار کا ہندسہ پار کر گئی ہے۔ اتر پردیش میں اب تک 6532 افراد اس کی زد میں آئے ہیں جبکہ اس کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد 165 ہو گئی ہے اور 3581 افراد اب تک اس سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں 3816 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 278 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک 1414 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں اب تک کوروناوائرس سے 1920 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔اس ریاست میں جہاں کورونا وائرس سے 56 افراد کی جان گئی ہے، وہیں 1164 لوگ اب تک ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔


جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 3110 اور کرناٹک میں 2182 لوگ متاثر ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 56 اور 44 ہو گئی ہے۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1668 ہو گئی ہے اور 23 اموات ہوئی ہے۔ پنجاب میں 40، ہریانہ میں 16، بہار میں 13، اڑیسہ میں سات، کیرالہ اور ہماچل پردیش میں پانچ پانچ، جھارکھنڈ اور آسام میں چار چار، چنڈی گڑھ و اتراکھنڈ میں تین تین اور میگھالیہ میں اس وبا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔