ہندوستان ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والا دنیا کا دوسرا ملک
ہفتہ کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 25153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10004600 ہوگئی۔
نئی دہلی: کورونا وائرس کے مسلسل نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہندوستان اس اعداد و شمار کو عبور کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے، حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کی رفتار کم ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو کر تین لاکھ رہ گئی ہے۔ اب تک امریکہ میں 1.74 کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب ہندوستان بھی ایک کروڑ کی تعداد کو عبور کر چکا ہے۔ برازیل دنیا بھر میں تیسرے مقام پر ہے اور یہاں اب تک 71.62 لاکھ متاثرین ہوچکے ہیں، لیکن ان دونوں ممالک میں ہندوستان کے مقابلہ میں کورونا وائرس ’کووڈ-19‘ سے کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ میں 3.13 لاکھ، برازیل میں 1.85 لاکھ جبکہ ہندوستان میں 1.45 لاکھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
ہفتہ کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 25153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10004600 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 29885 مریض صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد 95.50 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح 95.46 فیصد ہے۔ 5080 فعال کیسز سے یہ تعداد 3.08 لاکھ ہوچکی اور اس کی شرح کو 3.09 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں 347 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 145136 ہوگئی ہے، ملک میں اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد میں 732 کا اضافہ ہوا ہے، حالانکہ یہیں سب سے زیادہ یعنی 4701 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 59043 ہوگئی ہے اور مزید 23 مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد 2757 ہوگئی ہے۔ ملک کی اس جنوبی ریاست میں کورونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 6.32 ہوچکی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2582 سے گھٹ کر 61471 رہ گئی۔ اسی عرصے کے دوران 75 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ریاست میں اموات کی تعداد بڑھ کر 48574 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17.78 لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔
قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 779 سے گھٹ کر 11419 رہ گئی۔ وہیں قومی راجدھانی میں 37 مریضوں کی موت ہوچکی ہے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10219 ہوگئی ہے۔ دہلی میں 5.93 لاکھ سے زیادہ کورونا مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 175 سے بڑھ کر 15339 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11989 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.79 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔
اسی عرصے کے دوران ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 77 سے گھٹ کر 4377 رہ گئی۔ ریاست میں کورونا سے اب تک 7070 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 8.66 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 195 سے گھٹ کر یہ تعداد 17955 رہ گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے 8154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 5.46 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 9781 ہوگئی ہے اور اب تک 11954 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.82 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست اڈیشہ میں 2729 فعال کیسز ہیں اور 1829 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ ریاست تلنگانہ میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز کم ہوکر 6942 ہوچکے ہیں اور 1510 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.72 لاکھ سے زائد مریض شفایاب ہوئے ہیں۔
ریاست مغربی بنگال میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 532 سے گھٹ کر 19065 اور 9277 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.04 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 5981 رہ گئی ہے اور جان لیوا وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد 1.51 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 5170 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 11876 ہوگئی ہے اور اب تک 2.13 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں جبکہ 3453 افراد اس جان لیوا وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔
ریاست چھتیس گڑھ میں 17488 فعال کیسز ہیں اور 2.44 لاکھ مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 3163 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 12360 اور 4220 افراد فوت ہوچکے ہیں جبکہ 2.16 لاکھ سے زیادہ افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست بہارمیں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5370 ہوگئی ہے۔ جبکہ کورونا سے 1341 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 2.38 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ابھی تک کورونا وائرس ہریانہ میں 2803، راجستھان میں 2599، جموں وکشمیر میں 1833، اتراکھنڈ میں 1399، آسام میں 1011، جھارکھنڈ میں 1008،ہماچل پردیش میں 867، گوا میں 718، پڈوچیری میں 623، تری پورہ میں 378، منی پور میں334۔ چنڈی گڑھ میں 305، میگھالیہ میں 133، لداخ میں 124، سکم میں 123، ناگالینڈ میں 73، انڈمان نکو بار جزائر میں 61، اروناچل پردیش میں 55، میزورم میں سات اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔