'ہندوستان دنیا کی فارمیسی ہے، کووڈ سے نمٹنے کے لیے ملک پوری طرح تیار'، مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن کا بیان
نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان کو 'دنیا کی فارمیسی' کی شکل میں پہچان ملی ہے کیونکہ ملک سستی قیمت پر عالمی سطح کی دوا کا پروڈکشن کرتا ہے۔
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے ایک تقیرب سے خطاب کے دوران بڑھتے کورونا کیسز کو لے کر پریشان نہ ہونے کی بات کہی ہے۔ انھوں نے بھروسہ دلایا کہ اگر کووڈ کے معاملے بڑھتے ہیں تو ملک اس سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے چنئی میں 'تمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی' کے پینتیسویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ بیان دیا ہے۔
نرملا سیتارمن نے کہا کہ ملک کووڈ معاملوں میں اضافہ ہونے کی حالت میں اس سے نمٹنے کے لیے 'بہتر حالت' میں ہے۔ ہندوستان کو 'دنیا کی فارمیسی' کی شکل میں پہچان ملی ہے کیونکہ ملک سستی قیمت پر عالمی سطح کی دوا کا پروڈکشن کرتا ہے۔ ایسے میں کورونا کیسز بڑھتے ہیں تو ملک کے پاس وہ صلاحیت ہے کہ اس سے مقابلہ کیا جا سکے۔
اس موقع پر مرکزی وزیر مالیات نے کہا کہ ہندوستان دنیا بھر کی جینرک دواؤں کی طلب کو پورا کرنے میں اعلیٰ مقام رکھتا ہے۔ ہندوستان کی مضبوطی کا اندازاہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ افریقہ میں جنرک دواؤں کی مجموعی طلب کا تقریباً 50 فیصد، امریکہ کی جنرک دواؤ کا 40 فیصد اور برطانیہ کی سبھی دواؤں میں سے 25 فیصد کی سپلائی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے کہا کہ ہندوستان ضروری ٹیکہ کاری منصوبوں کے لیے تقریباً 60 فیصد عالمی ٹیکوں اور عالمی ادارۂ صحت کے ضروری ٹیکہ کاری منصوبوں کے لیے 70 فیصد ٹیکوں کی مینوفیکچرنگ کرتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔