پاکستان کا صدر کووند کے لئے فضائی حدود استعمال کی اجازت دینے سے انکار، انڈیا کا اظہار افسوس

ہندوستان نے صدر کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے پاکستان کے فیصلہ پر افسوس ظاہر کیا اور کہا کہ کسی بھی عام ملک کی جانب سے اس طرح کی منظوری دے دی جاتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان نے صدر رام ناتھ کووند کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے پاکستان حکومت کے فیصلہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی عام ملک کی جانب سے باقاعدہ طور پر اس طرح کی منظوری دے دی جاتی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے صدر کووندکے لئے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی منظوری نہ دینے کے پاکستان حکومت کے فیصلے پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا، ’’ہمیں پاکستان حکومت کے اس فیصلے پر افسوس ہے۔


اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان حکومت اور وزیر اعظم عمران خان نے جموں و کشمیر کے معاملے میں ہندوستان کے رویے کو دیکھتے ہوئے اس کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر كووند آئس لینڈ کے دورے پر جانے والے ہیں جس کے لئے ہندوستان نے ان کے طیارے کو پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت مانگی تھی۔ صدر پیر کے روز سے تین ممالک کے دورے پر جائیں گے جس کے تحت سب سے پہلے وہ آئس لینڈ اور پھر سوئٹزرلینڈ اور سلووینیا جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Sep 2019, 7:10 AM