عازمین حج کی خدمات میں انڈیا فریٹرنٹی فورم کی ٹیم 24 گھنٹے مصروف: شاکر حق

سعودی عرب میں ان دنوں فریضہ حج کے لیے پوری دنیا سے بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہو چکے ہیں۔ اس درمیان انڈیا فریٹرنٹی فورم (آئی ایف ایف) حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش ہے

تصویر پریس ریلیز
تصویر پریس ریلیز
user

پریس ریلیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ان دنوں فریضہ حج کے لیے پوری دنیا سے بڑی تعداد میں مسلمان جمع ہو چکے ہیں۔ اس درمیان انڈیا فریٹرنٹی فورم (آئی ایف ایف) حجاج کرام کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ یہ فورم گزشتہ 20 سالوں سے حجاز کی خدمت کر رہی ہے اور خلیجی ملک میں سماجی خدمات میں مسلسل پیش پیش رہنے والا ادارہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سال حج کے لیے ہندوستان سے 70 ہزار حجاج مکہ مکرمہ میں داخل ہو چکے ہیں۔

مدینہ، مکہ، عزیزیہ، منیٰ اور عرفہ میں عازمین حج کی مسلسل خدمت کرنے والے انڈیا فریٹرنٹی فورم کے ذریعہ اس بار عزیزیہ کے حاجیوں کی رہائش گاہ سے حرم شریف آنے کے لیے بس پوائنٹ پر رک کر ان کی رہنمائی کے مناسب انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ پانی کا بہتر انتظام کیا جا رہا ہے اور روزانہ کچھ حاجیوں کی کفالت بھی کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں فورم کے خادم تمام حاجیوں کی آرام گاہوں کا دورہ کر رہے ہیں اور انھیں کووِڈ کے ساتھ ساتھ دیگر وائرس پر مبنی بیماریوں سے آگاہ کر رہے ہیں۔


خواتین حجاج کی خدمت میں خاتون رضاکار بھی مصروف ہیں۔ خاتون رضاکار لگاتار اس عمارت کا دورہ کر رہی ہیں جہاں خواتین حجاج مقیم ہیں۔ وہ ان کے مسائل جاننے اور اس کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ حج 2022 کی خدمات انجام دینے والی انڈیا فریٹرنٹی فورم ٹیم کے نائب کپتان شاکر حق نیلیادی کا کہنا ہے کہ ’’ہماری ٹیم 24 گھنٹے حاجیوں کی خدمت کے لیے مسلسل تیار ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔