نرملا سیتا رمن  ملک کی نئی وزیر دفاع

تصویر نو جیون
تصویر نو جیون
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی :کابینہ کی توسیع میں تو خاص نہیں تھا لیکن قلمدانوں کے تقسیم نے یقینا سب کو چونکا دیا ہے ۔ نرملا سیتا رمن جن کے بارے میں پچھلی توسیع میں نکالے جانے کی تلوار لٹکی ہوئی تھی ان کو اب ملک کا وزیر دفاع بنایا گیا ہے۔ وہ اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر دفاع ہیں۔ نرملا سیتا رمن کے لئے یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے کیونکہ وہ ابھی تک صرف وزیر مملکت تھیں اور پہلی بار ان کو کابینہ کا درجہ دیا گیا ہے ۔ کابینہ کا وزیر بنتے ہی ان کو ملک کے دفاع کی وزارت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نرملا سیتا رمن کو وزیر دفاع بنائے جانے کو خواتین کو با اختیار بنانے کی سمت ایک بڑے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔ واضح رہے اب سلامتی پر کابینہ کی کمیٹی (سی سی ایس ) میں دو خاتون وزراء ہوں گی ۔ وزیر خارجہ سشما سواراج کے بعد نرملا بھی(سی سی ایس ) کی رکن ہوں گی ۔

سریش پربھو جنہوں نے مظفر نگر میں ریل حادثہ کے بعد استعفی کی پیش کش کی تھی اور ان کو وزیر اعظم نے کچھ دن انتظار کرنے کے لئے کہا تھا ان کو اب کامرس کی وزارت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے دفاع کی ذمہ داری لے لی ہے اور ان کو خزانہ کے ساتھ کارپوریٹ معاملات کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ نئے کابینہ کے وزیر پیوش گوئل کو ریلوے کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ دھرمیندر پردھان کو پیٹرولیئم کے ساتھ روڈی کی وزارت اسکل ڈولپمنٹ کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ کابینہ میں واحد مسلم وزیر مختار عباس نقوی کی ذمہ داری میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے بس ان کو کابینہ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ ادھر اوما بھارتی سے گنگا کی صفائی محکمہ کی ذمہ داری لے کر نتن گڈکری کو سونپ دی گئی ہے جس سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر اعظم ان کے کام کاج سے خوش نہیں ہیں ۔ اسمرتی ایرانی کی دونوں وزارتیں برقرار رکھیں گئی ہیں یعنی ان پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

کابینہ میں شامل ہوئے چار سابق بیو روکریٹس کو بھی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔سابق سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ کو بجلی کے وزارت کی پوری ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس وزارت میں وزیر مملکت آزادانہ چارج کے ساتھ ہیں ۔ سابق آئ ایف ایس ہردیپ پوری کو شہری ترقی کی وزارت کا آزادنہ چارج دیا گیا ہے۔ سابق آئی اے ایس افسر الفانسو کو ٹورزم کا آزادنہ چارج دیا گیا ہے ۔

قلمدانون کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

کابینی وزرا ، ان کے عہدے

صدر جمہوریہ نےوزیر اعظم کے مشورے پر کابینی وزیروں میں حسب ذیل عہدوں کی تقسیم کی ہدایت کی ہے :-

مسٹر نریندر مودی

وزیر اعظم کے عہدے ساتھ ہی وزارت عملہ،عوامی شکایات و پینشن، ایٹمی توانائی، خلائی محکمے ،اہم پالیسی امور اور غیر مختص محکمے کی ذمہ داریاں

کابینی وزرا:-

مسٹر راج ناتھ سنگھ: وزیر داخلہ

محترمہ سشما سوراج: وزیر خارجہ

مسٹر ارون جیٹلی:وزیر خزانہ، کارپوریٹ امور

مسٹر نتن گڈکری: وزیر نقل و حل و قومی شاہراہ، جہاز رانی، آبی وسائل، ریور ڈیولپمنٹ اور گنگا ریجونیویشن

مسٹر سریش پربھو: وزیر صنعت و تجارت

مسٹر ڈی وی سدا نندا گوڑا: وزیر اعدادو شمار و عملداری

محترمہ اوما بھارتی: پینے کا پانی اور صفائی کی وزیر

مسٹر رامولاس پاسوان: وزیر امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم

محترمہ مینکا گاندھی: وزیر بہبود نسواں و اطفال

مسٹر اننت کمار:وزیر برائے کیمیکل۔ فرٹلائزر، پارلیمانی امور

مسٹرروی شنکر پرساد: وزیر قانون و انصاف، الیکٹرونکس اور اطلاعاتی تیکنالوجی

مسٹر جگت پر ساد نڈا:وزیر صحت و خاندانی امور

مسٹر اشوک گج پتی راجو پوساپتی: وزیر شہری ہوا بازی

مسٹر اننت گیتے : وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز اور پبلک انٹرپرائز

محترمہ ہرسمرت کور بادل:وزیر برائے ڈبہ بند خوراک

مسٹر نریندر سنگھ تومر: وزیر دیہی ترقیات، پنچایت راج، کانکنی

مسٹرچودھری بریندر سنگھ: وزیر اسپات

مسٹر جول اورم: وزیر قبائلی امور

محترمہ رادھا موہن سنگھ:وزیر زراعت و بہبود دہقاں

مسٹرتھاور چند گہلوت:وزیر معاشرتی انصاف و تفویض اختیارات

محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی: وزیر پارچہ جات، اطلاعات و نشریات

ڈاکٹر ہرش وردھن: وزیر سائنس و تیکنالوجی،ارضیاتی سائنس، ماحولیات، جنگلات و موسمی تغیرات

مسٹر پرکاش جاوڑیکر:وزیر برائے فروغ انسانی وسائل

مسٹر دھرمندر پردھان:وزیر پٹرولیم اور قدرتی گیس،اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینئرشپ

مسٹر پیوش گوئل: ریلوے اور کوئلے کے وزیر

محترمہ نرملا سیتا رمن: وزیر دفاع

مسٹر مختار عباس نقوی:وزیر اقلیتی امور

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 03 Sep 2017, 3:12 PM