مہاراشٹر: جیت کے جلوس میں فاتح امیدوار آگ لگنے سے زخمی

مہاراشٹر کے کولہاپور میں فتح کے جلوس کے دوران حادثہ پیش آیا، جہاں جے سی بی سے گلال اڑاتے ہوئے آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی وجہ سے فاتح آزاد امیدوار شیواجی پاٹل سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا  ہے۔ جہاں مہایوتی  کو اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ وہیں کولہاپور کے چاند گڑھ اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار شیواجی پاٹل جیت گئے ہیں۔ جیت کے بعد پاٹل بھی اپنے حامیوں کے ساتھ جشن منا رہے تھے اور جیت کا جلوس بھی نکال رہے تھے۔ جلوس میں جے سی بی سے گلالیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ اسی دوران آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے پاٹل سمیت 3-4 لوگ زخمی ہوگئے۔

 بتایا جاتا ہے کہ چاند گڑھ تحصیل کے مہاگاؤں میں شیواجی پاٹل کی کچھ خواتین پوجا کر رہی تھیں کہ اس وقت  اوپر سے گلال کی بڑی مقدار گر گئی۔ابتدائی معلومات میں کہا گیا ہے کہ آگ میں کچھ خواتین اور شیواجی پاٹل زخمی ہوئے ہیں۔ آگ لگنے سے موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔


ادھر شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ہفتہ کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے نتائج کو مکمل طور پر غیر متوقع اور ناقابل فہم قرار دیا۔ انہوں نے نتائج کی صداقت پر بھی شک کا اظہار کیا۔ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ وہ یقین نہیں کر سکتے کہ مہاراشٹرا ان کے ساتھ ایسا سلوک کرے گا۔ اس میں ضرور کچھ گڑبڑ ہے۔ اس اسمبلی انتخابات میں شیوسینا، کانگریس اور شرد پوار کی قیادت والی این سی پی (ایس پی) پر مشتمل مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔