لال قلعہ پر یوم آزادی کی زور و شور سے تیاریاں، تیار کیا جا رہا خصوصی اسٹیج

تیاریوں کے سلسلے میں لال قلعہ کو سجایا جا رہا ہے اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ یوم آزادی پر ملک بھر سے لوگ لال قلعہ پہنچ کر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے

<div class="paragraphs"><p>دہلی کا لال قلعہ / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی کا لال قلعہ / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں یوم آزادی کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ یوم آزادی کے پیش نظر لال قلعہ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ پر پرچم کشائی کے لیے خصوصی اسٹیج تیار کیا جا رہا ہے، جس سے وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کریں گے اور قومی پرچم لہرائیں گے۔

تیاریوں کے سلسلے میں لال قلعہ کو سجایا جا رہا ہے اور حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ یوم آزادی پر ملک بھر سے لوگ لال قلعہ پہنچ کر پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

یوم آزادی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ سیکورٹی ایجنسیاں چوکس ہیں، لال قلعہ کے ارد گرد حفاظتی حصار مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ لال قلعہ کو روشنیوں سے سجایا جا رہا ہے اور ثقافتی پروگراموں کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر سے لوگ لال قلعہ پہنچیں گے۔


ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو برطانوی راج سے آزادی حاصل ہوئی تھی، جس کے بعد ہر سال 15 اگست کو یوم آزادی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس تاریخی دن کو منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ اس دن مجاہدین آزادی کو یاد کیا جاتا ہے اور جشن آزادی منایا جاتا ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں پرچم کشائی، پریڈ اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔