کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

یو این آئی

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 6.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دوران قاضی گنڈ میں 2.7 ملی میٹر اور کپوارہ میں 18.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں جمعہ کی صبح ساڑھے آٹھ بجے تک بالترتیب 28.2 ملی میٹر اور 19.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران وسیع پیمانے پر بارشوں کا امکان ہے. انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 اپریل کو بھی کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں جس کے بعد 21 سے 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔


محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 21 اپریل کے بعد کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز چلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے کچھ پہاڑی علاقوں میں 19 اپریل کو زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہوسکتی ہے جبکہ کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا بھی امکان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس دوران کچھ مقامات پر مٹی کے تودے گر آنے کے بھی امکانات ہیں۔

دریں اثنا خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ درج ہوئی ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔