آسمان چھوتی مہنگائی نے عام لوگوں کی کمر توڑدی ہے: سونیا

کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اس میں دوسری لہر کی طرح بحرانی حالات پیدا نہ ہوں، لہذا ضروری اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوردنی تیل ، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی آسمانوں چھوتی قیمتوں نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

کل کانگریس کے انچارج جنرل سکریٹریوں اور سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کی وجہ سے خوردنی تیل ، دالوں اور ضروری اشیا کی قیمتیں عام لوگوں کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔


انہوں نے کورونا کی دوسری لہر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس وبا نے بےشمار خاندانوں کو تباہ کردیا ۔ اس وبا نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ وبائی مرض میں لاکھوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اس تباہی کی وجہ سے ان گنت خاندان اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا کہ اب کورونا کی تیسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اس میں دوسری لہر کی طرح بحرانی حالات پیدا نہ ہوں ، لہذا ضروری اقدامات اٹھانے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں اب تک حکومت کی کوتاہیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کانگریس پارٹی نے ایک قرطاس ابیض تیار کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ان تمام تجاویز کو دھیان میں رکھے گی جس سے ممکنہ تیسری لہر کے اثرات کو کم کیا جاسکے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔