بی جے پی کے خلاف عوام میں غصہ ہے، اس کا فائدہ اسمبلی انتخابات میں ہوگا: کانگریس

کانگریس رہنما کے سی وینوگوپال نے کہا کہ  ماحول کانگریس اور انڈیا گروپ کے حق میں ہے اور اپوزیشن اتحاد کو ان اسمبلی انتخابات میں اس کا بھرپور فائدہ مل سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

چار ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظرپیر کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں کانگریس جنرل سکریٹریوں، انچارجوں اور اسکریننگ کمیٹی کے ارکان کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ان ریاستوں کی انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے میٹنگ کے بعد کہا کہ پارٹی اسمبلی انتخابات کے لئے پوری طرح سے تیار ہے اور آج کی میٹنگ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ ماحول کانگریس اور انڈیا گروپ کے حق میں ہے اور اپوزیشن اتحاد کو ان اسمبلی انتخابات میں اس کا بھرپور فائدہ مل سکتا ہے اس سلسلے میں پارٹی کے چاروں ریاستوں کے انچارج جنرل سکریٹریوں اوراسکریننگ کمیٹی کے ارکان کی میٹنگ بلائی گئی۔

کانگریس لیڈر نے کہا، ''بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کے خلاف عوام میں واضح غصہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ان انتخابات میں پارٹی کامیابی حاصل کرے گی اور ان تمام ریاستوں میں غریب- حامی، عوام حامی حکومت کی لوگوں کی خواہش کو پورا کیاجائے گا۔"انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں ان چاروں ریاستوں کی سیاسی صورتحال پر اہم تجاویز آئی ہیں اور ان پر عمل کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔